پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نہ تو اُن کی رائے شامل تھی اور نہ ہی رضامندی، حماد اظہر


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر حماد اظہر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اُن کی بانی پی ٹی آئی عمران خان تک رسائی نہیں ہے، انہوں نے پریس کانفرنس نہیں کی اور نہ ہی کوئی ڈیل کی، اُن کی نقل و حرکت پر بہت سختی ہے اور وہ اڈیالہ نہیں جاسکتے۔
حماد اظہر نےکہا کہ پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نہ تو اُن کی رائے شامل تھی اور نہ ہی رضامندی، اکثر فیصلے ایسے بھی تھے جن پر میرٹ کے بجائے لابنگ اور بانی پی ٹی آئی تک محدود رسائی اور یکطرفہ معلومات پہنچائی گئیں، کافی عرصے سے لابنگ جاری تھی کی لاہور کے صدر چوہدری اصغرکو بدلا جائے، آج وہ کامیاب ہوگئے اور خان صاحب کو غلط حقائق دے کر ہدایت حاصل کرلی۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت بھی مجھ سےمتفق ہےکہ ایسےفیصلے صرف اور صرف خان صاحب تک محدود رسائی کا نتیجہ ہیں،کچھ ریجنز میں ہمارے رہنما بہت پریشان ہیں لیکن خان صاحب تک اطلاع نہیں، ایسی صورت میں مفاد پرست رابطے کے فقدان کا فائدہ اٹھاتے ہیں، بڑی تنظیمی ذمہ داری صرف ان لوگوں کے پاس ہونی چاہیے جن کی پارٹی لیڈر تک رسائی ہو، میں بانی پی ٹی آئی کا ایک کارکن تھا اور رہوں گا۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

