ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے تمام لوگ شکنجے میں آئیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات
ملک کو انتشار سے بچانے کے لیے کاوشیں ہو رہی ہیں اور معاشی اور سیاسی استحکام کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں، عطا تارڑ


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے تمام لوگ شکنجے میں آئیں گے۔
جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک کو انتشار سے بچانے کے لیے کاوشیں ہو رہی ہیں اور معاشی اور سیاسی استحکام کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے بجلی بلوں میں ریلیف دیں گے، معاشی ایجںڈا پیش کرنے جا رہے ہیں، وزیراعظم چند روز میں خطاب کرنے جا رہے ہیں جس میں وہ مزید اصلاحات کا ایجنڈا قوم کے سامنے رکھیں گے، عوام کی زندگی آسان بنانے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایک ادارے نے احتساب کا عمل شروع کیا ہے اسکو خوش آئند سمجھتے ہیں، یہ ایک ایسا قدم ہے جس کو سراہنا چاہیے، احتساب کی طرف بڑھتے ہوئے انتشار کو روکا جا رہا ہے، آئی ایس پی آر پریس ریلیز کے مطابق آج مزید 3 ریٹائرڈ افسران گرفتار ہوئے ہیں، ثابت ہوا ان افسران کو فیض حمید سے تحقیقات کے نتیجہ میں گرفتار کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی داؤ پر لگانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، لگتا ہے مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی، اس کا دائرہ صرف فوج تک نہیں رہے گا ، جو جو ملوث ہے شکنجہ میں آئیں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کی جیل سے بھی پیغام رسانی کی جارہی تھی، فیض حمید جو اقدامات کر رہے تھے ان میں بانی پی ٹی آئی کی منشا شامل تھی، وہ رابطہ اور ملاپ تھا جس کے تحت معاملات کئے جاتے تھے، مزید شواہد سامنے آ رہے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں یہ دائرہ فوج تک محدود رہے، بڑی ٹھوس شواہد پر یہ ایکشن لیا گیا، فوج کے ادارے میں احتساب ہوتا نظر بھی آتا ہے، ملکی معیشت اور سلامتی کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بحالی کے سفر کی جانب جا رہے ہیں، جوانتشاری ٹولے نے کیا ان کا احتساب ضروری ہے، جیسے جیسے تحقیقات بڑھ رہی ہیں اور نام بھی آ رہے ہیں ۔

پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
- 4 گھنٹے قبل

روس قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن
- 4 گھنٹے قبل
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور
- ایک دن قبل

جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

بیرون ملک مقیم بارہ ملین سے زائد پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہاؤ میں غیر معمولی تبدیلی پرشدید تحفظات کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی لیبیائی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل







