انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست، عدالت کا وکیل کو ہدایات کیساتھ پیش ہونیکا حکم
حکومت کا انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ملک میں انٹرنیٹ کو فوری طور پر بحال کیا جائے، درخواست میں استدعا


لاہور :ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔ جسٹس شکیل احمد نے شہری ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے وکیل کو متعلقہ اتھارٹیز سے ہدایات لیکر 12 بجے دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ حکومت نے بغیر کسی نوٹس کے اور کوئی وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس کو بند کر دیا ہے جس سے کاروبار اور روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انٹرنیٹ بند کرنا شہریوں کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی ٹیکنالوجی کمپنیاں اور نوجوان آئی ٹی کے ذریعے اربوں روپے کا زرمبادلہ کما رہے ہیں اور انٹرنیٹ کی بندش سے ان کی آمدنی متاثر ہو رہی ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ حکومت کا انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ملک میں انٹرنیٹ کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔
وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس معاملے پر مزید معلومات جمع کر رہے ہیں اور جلد ہی عدالت کو آگاہ کریں گے۔
جسٹس شکیل احمد نے وفاقی حکومت کے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ اتھارٹیز سے اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ حاصل کریں اور 12 بجے دوبارہ عدالت میں پیش ہوں۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 6 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 6 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 گھنٹے قبل


