جی این این سوشل

پاکستان

دوسرے ممالک کو پاکستان کے اندرونی معاملات پر بیان دینے کا کوئی حق نہیں، دفتر خارجہ

ایران کو اپنا دفاع کرنے کا بھر پور حق حاصل ہے، اسرائیل کا اس طرح کی کارروائیوں پر احتساب کرنا چاہیے، ترجمان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دوسرے ممالک کو پاکستان کے اندرونی معاملات  پر بیان دینے کا کوئی حق نہیں، دفتر خارجہ
دوسرے ممالک کو پاکستان کے اندرونی معاملات پر بیان دینے کا کوئی حق نہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد :  ترجمان دفتر خارجہ نے غیر ملکی حکومتوں کو پاکستان  کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر متنبہ کردیا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ دیگر ممالک کو پاکستان کے اندرونی امور پر بیان دینے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

ترجمان نے افغانستان میں دہشت گردی کا مسئلہ بھی اٹھایا اور کہا کہ پاکستان نے بارہا افغانستان کے حکام سے اس مسئلے کو اٹھایا ہے اور ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے علاقے میں موجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کریں تاکہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آ سکے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے منکی پاکس کے حوالے سے کہا کہ وزارت صحت ہی اس حوالے پر کوئی باقاعدہ بیان جاری کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ترجمان نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے لیے ویزا گائیڈ لائنز میں تبدیلی کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس اقدام کا مقصد ویزا پالیسی کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔

بھارت میں تابکاری مواد کی غیر قانونی چوری کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس معاملے پر اپنا ردعمل جاری کرے گا۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہا ایران کو اپنا دفاع کرنے کا بھر پور حق حاصل ہے، اسرائیل کا اس طرح کی کارروائیوں پر احتساب کرنا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے غزہ میں انسانیت سوز مظالم جاری ہیں، غزہ میں اب تک 40ہزار معصوم شہریوں کو جاں بحق کیا جاچکا ہے، پاکستان غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے،اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی پر جوابدہ بنایا جانا چاہیے۔

پاکستان

پی ٹی آئی کا 15ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے جلسے کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا 15ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے  کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا فیصلہ کرلیا ہے، پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور سے 15 ستمبر کے لیے اجازت نامہ جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے، درخواست میں جلسے کی اجازت سے متعلق آرٹیکل اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اس سے قبل اجازت نہ ملنے پر 27 اگست کا لاہور جلسے منسوخ کردیا تھا۔ اور اس سے پہلے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا 22 اگست کو ہونے والا جلسہ منسوخ ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ن لیگ آزاد کشمیر کے سینئر رہنما وزیر چوہدری محمد عزیز انتقال کر گئے

اسلام آباد میں نمازہ جنازہ کے  بعد چوہدری محمد عزیز کی میت حویلی کہوٹہ  روانہ کردی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ن لیگ  آزاد کشمیر کے سینئر رہنما وزیر چوہدری محمد عزیز انتقال کر گئے

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر رہنما و سابق سینئر وزیر چوہدری محمد عزیز انتقال کر گئے۔

چوہدری محمدعزیز کا انتقال  آج صبح اسلام آباد کے اسپتال میں ہوا، اسلام آباد میں نمازہ جنازہ کے  بعد چوہدری محمد عزیز کی میت حویلی کہوٹہ  روانہ کردی گئی۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر رہنما مسلم لیگ ن آزاد کشمیر و سابق سینئر وزیر چوہدری محمد عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔

نمازجنازہ  میں رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ، سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف، سابق وزرائے اعظم سردارتنویر الیاس، سردار عتیق اور  یعقوب خان بھی شریک ہوئے۔

چوہدری عزیز 3 بار ممبر اسمبلی اور سینئر وزیر رہے، ایک بار قائم مقام وزیراعظم بھی رہے۔

یاد رہے 2 دن قبل ہی مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی میں اندورنی اختلافات ختم کرنے کیلئے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی متحرک

عارف علوی کی پارٹی رہنماؤں سے ایک دوسرے کے خلاف بیان نہ دینے کی درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی میں اندورنی اختلافات ختم کرنے کیلئے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی متحرک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندورنی اختلافات کو ختم کرنے کیلئے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی متحرک ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے پی ٹی آئی نے رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں جس کی تصدیق عاطف خان نے بھی کی ہے۔

عارف علوی نے سابق وزیر شکیل خان اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر سے رابطہ کیا اور پارٹی رہنماؤں سے ایک دوسرے کے خلاف بیان نہ دینے کی درخواست کی۔

سابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور پارٹی مشکل میں ہے احتیاط کی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll