جی این این سوشل

پاکستان

معلوم ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کس کرب سے گزر رہے ہیں، صدر مسلم لیگ ن

ملک کو ان حالات میں پہنچانے والوں سے پوچھنے والا کوئی نہیں، نواز شریف

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معلوم ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے  عوام کس کرب سے گزر رہے ہیں، صدر مسلم لیگ ن
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ عوام کس کرب سے گزر رہے ہیں جب ہم نےحکومت سنبھالی توملک ڈیفالٹ کے قریب تھا۔

مریم نواز کے ہمراہ نیوز کانفرس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معلوم ہےعوام مہنگائی،بجلی کے زیادہ بلوں سے پریشان ہے۔ 21 اکتوبرمینارپاکستان جلسے میں بجلی بلوں پرکافی گفتگوکی تھی۔ مہنگائی کے ذمہ دار ہم نہیں یہ سب بانی پی ٹی آئی کے زمانے سے شروع ہوا۔  ملک کو ان حالات میں پہنچانے والوں سے پوچھنے والا کوئی نہیں۔

نوازشریف نے کہا کہ میرے زمانے میں بجلی کا بل کتنا تھا اورآج کس قدربڑھ گیا ہے، ہمارے دورمیں بجلی کےبل بہت کم آتے تھے، ہمارے دورمیں آمدنی اخراجات سے زیادہ تھین لیگ کےپیچھلے دورمیں 10، 10 روپے کلو سبزیاں بھی ملتی تھیں۔

صدرمسلم لیگ ن نے کہا کہ 2013میں ہم نےمعیشت کوٹھیک کیا، ماضی کےاخباردیکھ لیں توکہا جاتا تھا پاکستان معاشی قوت بننے والا ہے۔ 2013 کی ن لیگ دور میں ہم ڈالر کو 95 روپے پر لیکر آئے تھے، ڈالر 104 روپے 4 سال تک رکھاجب تک مجھے نکال نہیں دیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے بیٹےحسن سے 10 ہزار درہم تنخواہ نہیں لینے پرمجھے نکالا گیا، چند ججز نے مجھے اس لیے نکالا کہ میں نے اپنے بیٹے حسن سے تنخواہ نہیں لی۔ میں آج بھی کہتا ہوں مجھے کیوں نکالا؟

پریس کانفرس کے دوران انہوں نے اس بار کا بھی اعلان کیا کہ مریم نوازسولرپینل اسکیم بھی لارہی ہیں۔ پنجاب حکومت نے سولراسکیم کیلئے 700 ارب روپے رکھے ہیں۔پنجاب کے 500 یونٹ والے صارفین کو یہ ریلیف دیا جائے گا، پنجاب حکومت نےاگست اورستمبرکے بلوں میں فوری ریلیف دینےکا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی تکالیف کومحسوس کررہا ہوں، باربارمیرا ذہن 2017کی طرف جاتا ہے، 2017میں مہنگائی کا نام ونشان نہیں اوربجلی کےبل انتہائی کم تھے،2013 میں ہم نے معیشت کو ٹھیک کیا، ہمارے زمانے میں 10،10روپے کلو سبزیاں ملتی تھیں۔

نوازشریف نے کہا کہ میں آج بھی کہتا ہوں کہ مجھے کیوں نکالا؟ ان کو یہ بات مذاق لگتی ہے ، مجھے نکالنے کی کوئی مناسب وجہ تو بتاتے، مجھے اس لیے نکالا کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ، مجھے نکالنے والے ججز سے کسی نے نہیں پوچھا۔

اس ملک میں آئی ایم ایف کو کون لایا؟ جیل میں بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں کرنے والا آئی ایم ایف کو دوبارہ لایا، مریم اور شہبازشریف کو کہتا ہوں کہ مہنگائی کا طوفان ختم کریں ، میرے دور میں ڈالر 104روپے کا تھا، مریم نے گندم ، آٹے کی قیت کو کم کیا۔

صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ ہم نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا ، چین کے تعاون سے ہماری حکومت نےنئےبجلی کےکارخانےلگائے، یہ مہنگائی بانی پی ٹی آئی کے دور سے شروع ہوئی ، مریم نواز بھی دن رات عوام کی خدمت کا سوچتی ہیں۔

کھیل

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ ، بابر کی ناقص کارکردگی کے باعث 6 درجہ تنزلی

رضوان 7 درجے ترقی پاکر ٹاپ 11 میں شامل ہوگئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ ، بابر  کی ناقص کارکردگی کے باعث 6 درجہ تنزلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کی ناقص کارکردگی کے باعث 6 درجہ تنزلی ہوئی ہے جبکہ رضوان 7 درجے ترقی پاکر ٹاپ 11 میں شامل ہوگئے ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلی، کین ولیمسن اور ڈیرل مچل باالترتیب دوسری تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروکس 3 درجہ ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

اسی طرح بابراعظم تیسری پوزیشن سے نویں پوزیشن پر گر گئے ہیں، انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 734 ہے جبکہ رضوان 11ویں نمبر پر موجود ہیں انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 728 ہے جبکہ 7 رجے ترقی ہوئی ہے۔ سعود شکیل ایک درجہ ترقی پاکر 13ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بالنگ میں بھی شاہین آفریدی 8ویں سے 10ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں انکی رینکنگ میں دو درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت، دو افراد گھر پہنچے

 نیوکراچی سے لاپتا حسین علی نقوی اور سرسید سے گمشدہ شہری محمد فیصل گھر پہنچ گئے ہیں، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت، دو افراد گھر پہنچے

کراچی : سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیسز کی سماعت کے دوران ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ نیوکراچی سے لاپتا حسین علی نقوی اور سرسید سے گمشدہ شہری محمد فیصل گھر پہنچ گئے ہیں۔

عدالت نے دونوں شہریوں کی بحفاظت گھر واپسی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں۔ تاہم کلفٹن سے لاپتا شہری یاسین کے اہلخانہ کا ڈی این اے سیمپل لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ مختلف اداروں سے معلومات حاصل کی جا چکی ہیں اور کسی بھی ادارے نے یاسین کو تحویل میں نہیں لیا۔ دوسری جانب سچل سے لاپتا شہری ثاقب کے اہلخانہ کو معاوضہ ادا کر دیا گیا ہے۔

عدالت نے دیگر لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق صوبائی اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ

حکومت نے سپریم کورٹ ( ججزتعداد ) ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے زیر التوا مقدمات کی تعداد میں اضافے کے باعث چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومت نے عدلیہ سے متعلق اہم قانون سازی کا فیصلہ کرتے ہوئے 1997 ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ ( ججزتعداد ) ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیا ہے۔

حکومتی رکن بیرسٹر دانیال چوہدری کے مجوزہ بل کے مندرجات بھی سامنے آ گئے ہیں جن کے مطابق ججز کی تعداد میں اضافے سے کیسز کی بر وقت سماعت اور فیصلوں کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ ججز کی تعداد بڑھانے سے کسی جج پر غیر ضروری دباؤ میں کمی ہو گی۔

واضح رہے کہ اس وقت عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس اور 2 ایڈہاک ججز سمیت اس وقت ججز کی کل تعداد 19 ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll