جی این این سوشل

پاکستان

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان آپریشن، 3 خوارج جہنم واصل

خارجی سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان آپریشن، 3 خوارج جہنم واصل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سکیورٹی فورسز کی طرف سے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 3 خارجی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک خارجیوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئی ۔

خارجی سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر خوارج دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ 

پاکستان

چین کی بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت ،پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھانے کا اعلان

چین انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، ترجمان وزارت خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین  کی  بلوچستان میں  دہشت گردی  کی  مذمت ،پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھانے کا اعلان

چین نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت اور ان حملوں میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف مضبوط کھڑا ہے۔ ہم انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو آگے بڑھانے، سماجی یکجہتی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور لوگوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے اور خطے میں امن و سلامتی کے مشترکہ تحفظ کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے متعدد اضلاع میں دہشت گردی کے پے در پے واقعات میں 37 سے زائد فراد جاں بحق ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

آئی فون 16 سیریز کی ڈیوائسز کی تاریخ رونمائی کا اعلان

دنیا میں ویسے تو متعدد کمپنیاں سمارٹ فونز تیار کرتی ہیں مگر ایپل کے آئی فونز کو دنیا میں سب سے زیادہ خاص سمجھا جاتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی فون 16 سیریز کی ڈیوائسز کی تاریخ رونمائی کا اعلان

سمارٹ فونز بنانے والی کمپنی  ایپل نے آئی فون 16 سیریز کی ڈیوائسز کی تاریخ رونمائی کا اعلان کر دیا ہے۔

دنیا میں ویسے تو متعدد کمپنیاں سمارٹ فونز تیار کرتی ہیں مگر ایپل کے آئی فونز کو دنیا میں سب سے زیادہ خاص سمجھا جاتا ہے،اسی وجہ سے ہر سال دنیا میں کروڑوں لوگ نئے آئی فونز کی لانچنگ کا بے صبری سے انتظار کرتے رہتےہیں۔
اس سال 2024میں ایپل کی طرف سےآئی فون16سیریز کو متعارف کیا جانا ہےاور اب اسکی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے،عالمی میڈیا کے مطابق ایپل کے نئے آئی فونز  9 ستمبر 2024کو ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے 9 ستمبر کو ایک ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے جسے گلو ٹائم  کا نام دیا گیا ہے، ایپل نے ایونٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل لی کیا و منگ  نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات

پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کمانڈر لی کیاو منگ  نے کہا  دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل لی کیا و منگ  نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات

پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل لی کیا و منگ  نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔   

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت  نے دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کیلئے فوجی اور دفاعی تعاون، عوامی اور ثقافتی روابط مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور  دیا  اور چین کے ساتھ کھڑے ہونے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ  کیا۔  

اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا   چین پاکستان کا قابل اعتماد اور عظیم دوست ہے ، دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے درمیان سات دہائیوں پر محیط تاریخی تعلقات ہیں ، پاکستان چینی زبان سیکھنے کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے ، چینی زبان سیکھنے سے عوامی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی،اپنے گزشتہ دورِ صدارت میں پاک چین اقتصادی راہداری کا وژن پیش کیا، پاکستان اور چین کے دشمن نہیں چاہتے کہ دوطرفہ تعلقات پروان چڑھیں، پاکستان اور چین کو مشترکہ چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔  

پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کمانڈر لی کیاو منگ  نے کہا  دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے پاکستان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت  کی اور جانی نقصان پر پاکستان کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہارکیا۔  

قبل ازیں  صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے خدمات کے اعتراف میں جنرل لی کیاومنگ کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز دیا ۔ 

چینی کمانڈر نے نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll