جی این این سوشل

تجارت

ملک بھر میں آج سونےکی قیمت میں ہوشربا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 56 ہزار 200 روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک بھر میں آج سونےکی قیمت میں ہوشربا  اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملک بھر میں آج سونےکی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 2144 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 23 ہزار 80 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے سے 2507 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

پاکستان

پی ٹی آئی کا 27 اگست کو لاہور میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی

پی ٹی آئی نے ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا 27 اگست کو لاہور میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد کے بعد 27 اگست کو لاہور میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی ہوگیا۔ پی ٹی آئی نے ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

پی ٹی آئی رہ نما شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی تمام توجہ اسلام آباد جلسے پر رکھے گی، اسلام آباد کے بعد لاہور جلسے کی تاریخ کا اعلان ہوگا۔

تحریک انصاف لاہور کی قیادت کے میدان میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے جلسے کی تیاریاں بھی نہیں ہوسکیں،  پی ٹی آئی نے لاہور میں 27 اگست کو جلسے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن تاحال انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو جلسے کے لیے باضابطہ اجازت نہیں ملی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی سی لاہور کو پانچویں درخواست جمع کرادی گئی ہے، پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سنیئر نائب صدر اکمل خان باری نے درخواست جمع کرائی۔

پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سنیئر نائب اکمل خان نے الزام عائد کیا کہ ڈی سی لاہورہائیکورٹ کے احکاماتِ کے باوجود تاحال جلسہ گاہ کی جگہ کے بارے میں آگاہ نہیں کر رہے، ڈی سی لاہور کو عدالتی آرڈر کی کاپی بھی جمع کرائی گئی ہے۔

قبل ازیں، رہنما پی ٹی آئی خرم کھوسہ نے کہا تھا کہ ہم نے جلسہ ملتوی نہیں کیا لیکن انتظامیہ تاحال جلسے کے لیے جگہ مختص نہیں کر رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب میں پاور شیئرنگ ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ کمیٹی کی اہم بیٹھک آج ہوگی

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قائم مشترکہ کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس میں 2 بجے طلب کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں پاور شیئرنگ ، ن لیگ  اور پیپلز پارٹی  کی مشترکہ کمیٹی کی اہم بیٹھک آج ہوگی

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملے پر دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی کی اہم بیٹھک آج ہوگی۔

مذاکراتی کمیٹی میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، ملک احمد خان شریک ہوں گے جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی شریک ہوں گے۔

گورنر ہاؤس میں طلب کی جانے والی میٹنگ میں پاور شیئرنگ کے وعدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے تحفظات بھی اجلاس میں زیر غور آئیں گے، معاہدے کے باقی نکات پر بھی عمل درآمد کے لیے ٹائم فریم طے کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں ترقیاتی اسکیموں میں حصہ نہ دینے اوراضلاع میں افسران کی طرف سےتعاون نہ کرنے کے معاملات پرغورکیا جائے گا۔

یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے درمیان 3 دن قبل ملاقات ہوئی تھی جس میں پیپلز پارٹی نے شکوہ کیا تھا کہ پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قائم مشترکہ کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس میں 2 بجے طلب کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الہجویریؒ کے عرس کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی مزار پر حاضری

حضرت داتا گنج بخش ؒسمیت بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا، محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الہجویریؒ کے عرس کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی  مزار پر حاضری

داتا گنج بخش الہجویریؒ کے عرس کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی داتاگنج بخشؒ کے مزار پر حاضری، چادر پوشی کی اور پھول رکھے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعا کی ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے داتا دربار کے تزئین و آرائش کے پراجیکٹ کا بھی معائنہ کیا، سیکرٹری اوقاف پنجاب نے پراجیکٹ کے بارے بریفنگ دی اور پیش رفت سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت دنیا بھر میں حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عقیدت مندوں کو عرس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، حضرت داتا گنج بخش ؒسمیت بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا، آج ہمیں حضرت داتا گنج بخشؒ اور دیگر بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll