اگر کسی میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوں تواسے آئیسولیٹ ہونا چاہیے، ڈاکٹر مختار ملک
بخار، جسم میں درد، غدود کا بڑھ جانا ایم پاکس کی علامات ہیں،پی ایم کوآرڈینیٹر برائے صحت


وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار ملک کا کہنا ہے کہ اگر کسی میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوں تواسے آئیسولیٹ ہونا چاہیے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو ائیرپورٹس اور بارڈر پرانتظامات سےمتعلق آگاہ کیا ہے، انہیں منکی پاکس کی ٹیسٹنگ لیبارٹریز،کٹ اور ادویات سےمتعلق بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے اس حوالے سے اقدامات کی ہدایات دی ہیں۔
ڈاکٹر مختار احمد نے بتایا کہ منکی پاکس کی جنوبی افریقا میں انسانوں میں تشخیص 1970 ہوئی تھی،آج تک دنیا میں ایم پاکس 99 ہزار لوگوں میں پازیٹو آچکے ہیں جب کہ عالمی ادارہ صحت نےمنکی پاکس کو عالمی خطرہ قرار دیا ہے اور اس کی ویکسین سے انکار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ منکی پاس کے پنجاب سے 4، خیبرپختونخواسے 3 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ بلوچستان اور سندھ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، اس کی علامات 4 سے 15 روز میں ظاہر ہوتی ہیں، بخار، جسم میں درد، غدود کا بڑھ جانا ایم پاکس کی علامات ہیں، ایم پاکس سے کم قوت مدافعت والے بچے سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، اگر کسی میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوں تواسے آئسولیٹ ہونا چاہیے۔
ڈاکٹر مختار کا کہنا تھا کہ خارش سے اسکن میں کوئی انفیکشن ہو تو اس سے بیماری ٹرانسفر ہوسکتی ہے، اس میں بخار والی ادویات کا استعمال کیا جاسکتا ہے جب کہ مرض کے شدت اختیارکرنےپراینٹی وائرس ادویات کا استعمال کیاجاسکتاہے۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 15 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 20 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 18 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 20 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 19 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 17 گھنٹے قبل









