جی این این سوشل

تجارت

بجلی صارفین پر 47 ارب روپے کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری

بجلی کمپنیوں نے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بجلی  صارفین پر 47  ارب روپے کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بجلی کمپنیوں کی جانب سے صارفین پر 47 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی۔

بجلی کمپنیوں نے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے جس میں کیپسٹی چارجز کی مد میں 22 ارب 86 کروڑ روپے وصولی کی اجازت مانگی گئی ہے۔

سسٹم کے استعمال کے چارجز کی مد میں 7 ارب 51 کروڑ روپے وصولی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔کمپنیوں کی جانب سے نقصانات کی مد میں عوام سے 10 ارب 80 کروڑ روپے وصول کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی 26 اگست کو سماعت کرے گی ۔

پاکستان

اسلام آباد : بلدیاتی الیکشن مؤخر ہونے کا خطرہ

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی اداروں کے ڈھانچے میں تبدیلی کے لیے ترمیم کی جائے گی، قانون سازی کے بعد اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات موخر ہونے کا خدشہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد : بلدیاتی الیکشن مؤخر ہونے کا خطرہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بلائے گئے اجلاس میں اسلام آباد کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی اداروں کے ڈھانچے میں تبدیلی کے لیے ترمیم کی جائے گی، قانون سازی کے بعد اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات موخر ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرچکا ہے، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بنگلہ دیش میں سپریم کورٹ کے سابق جج شمس الدین چوہدری پر عوام نے انڈوں اور جوتوں کی بارش کردی

لوگوں نے سابق جج کو دیکھتے ہی ان کے خلاف خوب نعرے بازی کی جبکہ بعض افراد نے ان پر انڈے اور جوتوں سے حملہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلہ دیش میں سپریم کورٹ کے سابق جج شمس الدین چوہدری پر عوام نے انڈوں اور جوتوں کی بارش کردی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں سپریم کورٹ کے سابق جج شمس الدین چوہدری پر عوام نے انڈوں اور جوتوں کی بارش کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے حامی اپیلیٹ ڈویژن کے سابق جج شمس الدین چوہدری کو گزشتہ روز بھارت فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔

پولیس آج شمس الدین چوہدری کو ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹ پہنا کر عدالت میں پیشی کیلیے لائی جہاں سماجی کارکن، سیاسی رہنما اور عوام کی بڑی تعداد جوجود تھی۔

ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ ملزم کو مقامی پولیس نے دفعہ 54 کے تحت متعدد تھانوں میں قتل اور دیگر الزامات کے تحت درج مقدمات میں گرفتار کیا۔

لوگوں نے سابق جج کو دیکھتے ہی ان کے خلاف خوب نعرے بازی کی جبکہ بعض افراد نے ان پر انڈے اور جوتوں سے حملہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ملزم کو بحیثیت سابق جج تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

گزشتہ روز سابق جج کو بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنیوالوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، مریم نواز 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کچے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنیوالوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، مریم نواز 

رحیم یار خان :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کے لیے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے زخمی پولیس اہلکاروں وسیم ارشد، بلال، فاروق، نبیل شہزاد، زاہد، سعید اور محمد ایوب کی عیادت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کے والدین اور اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہمت افزائی کی۔

زخمی سپاہی بلال نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ان کا حوصلہ بلند ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ ڈیوٹی پر حاضر ہوں گے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن دشمنوں کے خلاف لڑتے رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے بلال کی اس بہادری پر انہیں قابل فخر قرار دیا۔

مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پولیس کے جوان بھائی اور بیٹے کی مانند ہیں اور ان کی تکلیف میری تکلیف ہے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حملہ کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور سٹاف سے بھی ملاقات کی اور انہیں زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، معاون خصوصی راشد نصر اللہ، ایڈیشنل آئی جیز سمیت دیگر پولیس اور انتظامی حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll