جی این این سوشل

پاکستان

کمپنیوں کی نجکاری کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے ، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر نے کہاکہ پنجاب حکومت نے اب دوسو ایک سے پانچ سو یونٹس کے درمیان یونٹس استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو سبسڈی فراہم کرنے کیلئے اپنے ترقیاتی فنڈز سے 45ارب روپے مختص کئے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کمپنیوں کی نجکاری  کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے ، وزیر اطلاعات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اطلاعات ونشریات کے وزیرعطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بجلی کی ترسیلی کمپنیوں کی نجکاری اور بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا بالخصوص بجلی بلوں میں کمی کرنا مسلم لیگ ن کی قیادت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں دوسو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو پچاس ارب روپے کی اعانت دی ہے انہوں نے واضح کیا کہ یہ رقم ترقیاتی بجٹ سے نکال کر بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے دی گئی۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پنجاب حکومت نے اب دوسو ایک سے پانچ سو یونٹس کے درمیان یونٹس استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو سبسڈی فراہم کرنے کیلئے اپنے ترقیاتی فنڈز سے 45ارب روپے مختص کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کو سراہا جانا چاہیے اور تنقید کی بجائے دوسروں کو بھی اس پر عمل کرنا چاہیے، عطااللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت موجودہ حالات میں جو کرسکتی ہے وہ کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 23فیصد سے کم ہو کر 11فیصد ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراطلاعات نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مستقل کمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

علاقائی

مریم نواز سے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی کی ملاقات

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز سے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی کی ملاقات

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مریم نواز نے جرمنی کی جانب سے حالیہ سیلاب کے دوران متاثرین کے لیے 91.1 ملین یورو کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کا ایک واضح ثبوت ہے۔ 

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی تعلقات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک کلین انرجی اور کلائمیٹ فرینڈلی پراجیکٹس میں مشترکہ طور پر کام کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کے سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے اور اس سلسلے میں جرمنی کی تجربے اور تعاون پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حصول کے لیے جرمنی کی جانب سے کی جانے والی حمایت کو سراہتے ہیں۔

جرمن وزیر نے بھی پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے گرانٹ کی منظوری

ای سی سی نے مشروط طور پر مزید ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار کی سمری کی منظوری دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی مشروط برآمد اور آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ”اے پی پی“ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان، وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال ، وزیر مملکت اقتصادی احد خان چیمہ، وزیر پٹرولیم مصدق مسعود ملک، وزیر بجلی سردار اویس خان لغاری، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

شرائط کے مطابق چینی کی برآمد کے دوران پیش آنے والی طریقہ کار میں تاخیر کے پیش نظر متعلقہ کین کمشنر کی طرف سے کوٹہ مختص کرنے کی تاریخ سے چینی کی برآمد کی اجازت کی مدت 45 دنوں سے بڑھا کر 60 دن کی جائے گی۔

ای سی سی نے مشروط طور پر مزید ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار کی سمری کی منظوری دی۔

افغانستان کی صورت میں برآمدی رقم صرف بینکنگ چینل کے ذریعے پیشگی وصول کی جائے گی تاہم ایل سی کی صورت میں برآمدی رقم دیگر مقامات پر چینی کی برآمد کے لیے ایل سی کھولنے کے 60 دنوں کے اندر اجازت دی جا سکتی ہے۔

چینی کی خوردہ قیمت کے معیار کو چینی برآمد کرنے کی اجازت سے الگ کیا جا سکتا ہے کیونکہ خوردہ قیمت براہ راست شوگر ملوں کے کنٹرول میں نہیں ہے اور چینی کی برآمد سے حاصل ہونے والی آمدنی سے کاشتکاروں کے واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں برآمدی کوٹہ کو منسوخ کرنے کی شرط کا اطلاق پی ایم ایس اے کی بجائے صرف نان کمپلائنٹ ملوں پر ہوگا۔

مزید برآں ای سی سی نے ماہانہ بنیادوں پر مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنے اور ابھرتی ہوئی ضروریات کے مطابق اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا اور شوگر ایڈوائزری بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ دو ماہ کے اندر اس شعبے کے چیلنجوں سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع چینی پالیسی تیار کرے۔

ای سی سی نے وزارت داخلہ کو فرنٹئیر کور کے حق میں 276.250 ملین روپے، فرنٹیئر کور بلوچستان (جنوبی) کو ریکوڈک پروجیکٹ سکیورٹی چارجز کی ادائیگی کی مد میں 1951.995 ملین روپے اور آپریشن عزم استحکام کے لئے 20 ارب روپے کی منظوری دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

موٹر وے حادثہ: تیز رفتار کار کی ٹرک سے ٹکر، 4 افراد جاں بحق

رحیم یار خان جانے والی ایک کار تیز رفتار ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 موٹر وے حادثہ: تیز رفتار کار کی ٹرک سے ٹکر، 4 افراد جاں بحق

سکھر ملتان موٹر وے ایم 5 پر ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

پولیس کے مطابق یہ بھیانک حادثہ دادلو کے قریب پیش آیا جب رحیم یار خان جانے والی ایک کار تیز رفتار ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ 

حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کار میں سوار ایک خاتون سمیت چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں ایک بچی بھی شدید زخمی ہوئی ہے جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابھی تک جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ تیز رفتار ہونا معلوم ہوئی ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

حادثے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار انتہائی تیز رفتار تھی اور ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا۔ کار ٹرک سے ٹکرانے کے بعد پوری طرح تباہ ہو گئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll