جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

آئی ٹی برآمدات کیلئے حکومت دن رات کام کررہی ہے ، شزہ فاطمہ

وزیراعظم پاکستان کی ہدایت اور ایس آئی ایف سی کی معاونت سے وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ  کیلئے اقدامات کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی ٹی برآمدات  کیلئے حکومت دن رات کام کررہی ہے ، شزہ فاطمہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 وزیر مملکت برائے آئی ٹی  شزہ فاطمہ  کا کہنا ہے  موجودہ موجودہ حکومت آئی ٹی برآمدات کے اضافہ  کیلئے کوشاں ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ موجودہ مالی سال کے پہلے مہینہ میں آئی سی ٹی برآمدات کی ترسیلات 286 ملین ڈالرز تک پہنچ  گئیں ہیں، آئی ٹی برآمدات میں گذشتہ مالی سال جولائی کے مقابلے میں 33.64 فیصد اضافہ ہوا ہے  جبکہ  گزشتہ مالی سال جولائی میں آئی ٹی برآمدات 214 ملین ڈالرز رہیں۔ 

ان کا مزید کہناتھا موجودہ حکومت آئی ٹی برآمدات کے اضافہ  کیلئے کوشاں ہے، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی توجہ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی پر مرکوز ہے، وزیراعظم پاکستان کی ہدایت اور ایس آئی ایف سی کی معاونت سے وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ  کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔  

پاکستان

جمعیت علمائے اسلام کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر یوم تشکر

دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازش نہیں کر سکتی، سربراہ جمعیت علمائے اسلام 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمعیت علمائے اسلام کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر یوم تشکر

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کا سپریم کورٹ کے مبارک ثانی کیس میں فیصلے پر آج یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کا مبارک ثانی کیس میں حتمی فیصلے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازش نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم آج جب قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کےفیصلے کی گولڈن جوبلی مناررہی ہے اور ساتھ ہی اس فیصلے نے گولڈن جوبلی کی خوشی کو دوبالا کر دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اس موضوع پر پارلیمنٹ میں کوئی اختلاف نہیں تھا، سپریم کورٹ نے 6 فروری اور 24 جولائی کے قابل اعتراض حصوں کو حذف کر دیا، سود کے مسئلے پر بھی پوری قوم اور علماء کرام متفق ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فورسز کے حملوں کا سلسلہ نہ رک سکا، مزید 27 فلسطینی شہید

شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیا میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوئے، ان 11 افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فورسز کے حملوں کا سلسلہ نہ رک سکا، مزید 27 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی جانب سے وسطی اور جنوبی غزہ کے علاقوں میں حملوںکا سلسلہ نہ رکا، کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 27 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق یہ کارروائیاں امریکی صدر جو بائیڈن کے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے دباؤ ڈالنے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہیں۔

شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیا میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوئے، ان 11 افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔ سول ایمرجنسی سروس کے مطابق ان میں سے کچھ افراد کی لاشیں جل چکی تھیں جن کی شناخت بھی مشکل ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز کی جانب سےوسطی غزہ کی پٹی المغازی کیمپ کے ایک گھر میں ہونے والے حملے میں ایک مقامی صحافی سمیت 6 افراد شہید ہوئے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جنوب میں الگ الگ حملوں میں 5 دیگر افراد بھی شہید ہوئے ہیں۔

بعد ازاں جمعرات کوخان یونس میں ایک چوک کے قریب لوگوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ امریکی اور اسرائیلی وفود نےجمعرات کو قاہرہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے اجلاسوں کا ایک نیا دور شروع کیا ہے، جنگ بندی پر مہینوں تک جاری رہنے والی بات چیت انہی مسائل پر مبنی ہے لیکن اسرائیل اور حماس اپنے مطالبات پر مضبوطی سے ڈٹے ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 8 کیسز رپورٹ

ایک ہفتے میں 36  کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 296 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ترجمان محکمہ صحت 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 8 کیسز رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 8 کیسز سامنے آ گئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتے میں 36  کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 296 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سے 2 جبکہ راولپنڈی میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ اکاڑہ ، ساہیوال، رحیم یار خان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll