جی این این سوشل

جرم

اے این ایف کی بڑی کارروائی: کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد،15 ملزمان گرفتار

اسلام آباد، پشاور، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر مختلف مسافروں سے مختلف اقسام کی منشیات برآمد کی گئی، ترجمان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اے این ایف کی بڑی کارروائی: کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد،15 ملزمان گرفتار
اے این ایف کی بڑی کارروائی: کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد،15 ملزمان گرفتار

اسلام آباد : پاکستان میں منشیات کے خلاف جنگ میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کی گئی 10 مختلف کارروائیوں کے دوران 70 کروڑ روپے مالیت کی 37 کلو سے زائد مختلف اقسام کی منشیات برآمد کی ہیں اور اس سلسلے میں 15 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد، پشاور، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر مختلف مسافروں سے مختلف اقسام کی منشیات برآمد کی گئی ہیں جن میں ہیروئن، آئس، چرس اور نشہ آور گولیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جی ٹی روڈ نوشہرہ، ایم ون اسلام آباد اور کوئٹہ میں بھی منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہیں۔

گرفتار تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

اے این ایف کی یہ کارروائی منشیات کے خلاف جاری جنگ میں ایک بڑی کامیابی ہے۔ 

جرم

وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت صوبے میں جرائم کی روک کیلئے اجلاس

مریم نواز نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ سڑکوں پر محفوظ سفر اور تمام اضلاع میں جرائم کی شرح میں کمی کو یقینی بنایا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت صوبے میں جرائم کی روک  کیلئے اجلاس

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پنجاب کے تمام علاقوں میں جرائم کے گڑھ کے خاتمے کے لئے فوری کارروائی کریں۔

 لاہور میں ایک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پولیس کو صوبے بھر میں سڑکوں پر ڈکیتیوں کی روک تھام کی ذمہ داری سونپی۔

انہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ سڑکوں پر محفوظ سفر اور تمام اضلاع میں جرائم کی شرح میں کمی کو یقینی بنایا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جمعیت علمائے اسلام کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر یوم تشکر

دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازش نہیں کر سکتی، سربراہ جمعیت علمائے اسلام 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمعیت علمائے اسلام کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر یوم تشکر

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کا سپریم کورٹ کے مبارک ثانی کیس میں فیصلے پر آج یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کا مبارک ثانی کیس میں حتمی فیصلے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازش نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم آج جب قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کےفیصلے کی گولڈن جوبلی مناررہی ہے اور ساتھ ہی اس فیصلے نے گولڈن جوبلی کی خوشی کو دوبالا کر دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اس موضوع پر پارلیمنٹ میں کوئی اختلاف نہیں تھا، سپریم کورٹ نے 6 فروری اور 24 جولائی کے قابل اعتراض حصوں کو حذف کر دیا، سود کے مسئلے پر بھی پوری قوم اور علماء کرام متفق ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پرکل یوم تشکرمنانے کا اعلان

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سود کے مسئلے پربھی پوری قوم اورعلمائے کرام متفق ہیں، پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے پارلیمان کے فیصلے کوعزت دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان کا  سپریم کورٹ کے فیصلے پرکل یوم تشکرمنانے کا اعلان

مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرکل یوم تشکرمنانے کا اعلان کر دیا۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس کے حتمی فیصلےکا اعلان کیا، سپریم کورٹ نے6فروری،24جولائی کےقابل اعتراض حصوں کوحذف کر دیا۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازش نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ اورپارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، مولانافضل الرحمان نے کہا کہ اس معاملے پرحکومت اوراپوزیشن ایک تھی، سپریم کورٹ کے فیصلے پرخود وفاقی حکومت اپیل میں گئی۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سود کے مسئلے پربھی پوری قوم اورعلمائے کرام متفق ہیں، پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے پارلیمان کے فیصلے کوعزت دی۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کی سوچ ایک ہی ہے، انسان سےغلطی ہوسکتی ہے، اہم مسئلے پراحتجاج بھی کرنا پڑتا ہے تاکہ ریاستی ادارے متوجہ ہوں، ہم یہی کہتے ہیں کہ غیرآئینی عمل کوسپورٹ نہ کیاجائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll