جی این این سوشل

موسم

ملک بھر میں موسلادھار بارشیں، نشیبی علاقے زیر آب

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک بھر میں موسلادھار بارشیں، نشیبی علاقے زیر آب
ملک بھر میں موسلادھار بارشیں، نشیبی علاقے زیر آب

لاہور/اسلام آباد/کراچی : ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارشوں سے سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں اور معمول زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

لاہور میں رات گئے ہونے والی بارش نے نشیبی علاقے پانی سے بھر دیئے۔لکشمی چوک، مال روڈ، جیل روڈ، باغبانپورہ، تاج پورہ، اقبال ٹاؤن اور چوبرجی سمیت مختلف علاقوں میں پانی جمع ہو جانے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بارشوں نے معمول زندگی کو متاثر کیا ہے۔ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں اور گلی محلوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ہے۔ سندھ میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور کراچی میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔

بلوچستان میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ خضدار میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور کچے کے علاقوں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔

آزاد کشمیر میں بھمبر اور کوٹلی میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور ملحقہ آبادیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر حکام نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام شروع کر دیے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کو پانی نکالنے اور متاثرین کی مدد کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

جرم

رحیم یار خان : ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس گاڑیاں تباہ کر دیں ، 12 اہلکار شہید

 کیمپ 2 پر ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس موبائلوں کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رحیم یار خان : ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس  گاڑیاں تباہ کر دیں ، 12 اہلکار شہید

رحیم یار خان: پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں نے پولیس پر شدید حملہ کیا جس میں 11 اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ 

 کیمپ 2 پر ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس موبائلوں کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنایا۔

راکٹ لانچر کے حملے میں پولیس موبائلیں تباہ جبکہ 11 اہلکار موقع پر شہید اور تین زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد ضلع بھر کی پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا ہے جبکہ نفری کی قیادت ضلعی پولیس آفیسر عمران کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے کچے میں ڈاکوؤں کی نقل و حرکت روکنے کیلیے ماچھکہ میں کیمپ قائم کیا ہوا تھا، جہاں پر 25 کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے شدید حملہ کیا۔

صورت حال کے پیش نظر جائے وقوعہ پر ایمبولینسسز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جمعیت علمائے اسلام کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر یوم تشکر

دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازش نہیں کر سکتی، سربراہ جمعیت علمائے اسلام 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمعیت علمائے اسلام کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر یوم تشکر

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کا سپریم کورٹ کے مبارک ثانی کیس میں فیصلے پر آج یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کا مبارک ثانی کیس میں حتمی فیصلے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازش نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم آج جب قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کےفیصلے کی گولڈن جوبلی مناررہی ہے اور ساتھ ہی اس فیصلے نے گولڈن جوبلی کی خوشی کو دوبالا کر دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اس موضوع پر پارلیمنٹ میں کوئی اختلاف نہیں تھا، سپریم کورٹ نے 6 فروری اور 24 جولائی کے قابل اعتراض حصوں کو حذف کر دیا، سود کے مسئلے پر بھی پوری قوم اور علماء کرام متفق ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، مہمند، خیبر، باجوڑ اور مالاکنڈ سمیت کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، ملتان، خانیوال، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان سمیت متعدد شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان میں ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، قلات، خضدار اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔

سندھ میں تھر پارکر، میرپورخاص، بدین، مٹھی، سانگھڑ، خیر پور اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll