فیض حمید کے اوپن ٹرائل سے ملک کا فائدہ ہوگا اور پاکستان ترقی کرے گا، اوپن ٹرائل میں میڈیا کو کوریج کی رسائی دی جائے، عمران خان


راولپنڈی: بانی پی ٹی آئیعمران خان نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان اس حوالہ سے بالکل بھی فکر مند نہ ہوں ٹرائل بلکل شفاف اور غیر جانبدار ہو گا ۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ٹرائل کے حوالہ تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا ۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا اوپن ٹرائل کیا جائے اور اوپن ٹرائل میں میڈیا کو کوریچ کی رسائی دی جائے۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فیض حمید کے اوپن ٹرائل سے ملک کا فائدہ ہوگا اور پاکستان ترقی کرے گا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ فوج کے قوانین کی خلاف ورزی پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو حراست میں لیکر ان کے کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
عمران خان نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ فیض حمید کی گرفتاری سے مجھے کوئی ڈر نہیں ہے، یہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اس حوالے سے جاری ایک اور بیان میں کہا تھا کہ مجھے اندر کرنے کے لیے فیض حمید کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے، فیض حمید سے بیان دلوا کر مجھے ملٹری کورٹ کی طرف لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 19 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 17 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 13 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 20 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 20 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل



