نئے ڈیزائن کے ساتھ ساتھ ایک نوٹ کو پلاسٹک کا بھی بنایا جائے گا،گورنر سٹیٹ بینک


اسلام آباد : پاکستان میں کرنسی کے نوٹوں میں بڑی تبدیلی کی تیاریاں جاری ہیں۔ سٹیٹ بینک نے رواں سال دسمبر تک تمام کرنسی نوٹوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے ڈیزائن کے ساتھ ساتھ ایک نوٹ کو پلاسٹک کا بھی بنایا جائے گا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو گورنر سٹیٹ بینک نے بتایا کہ نئے ڈیزائن کی کرنسی متعارف کرانے کے لیے وفاقی کابینہ سے جلد منظوری لی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پلاسٹک کرنسی کی عمر کاغذ کی کرنسی سے زیادہ ہوتی ہے، اس لیے مستقبل میں یہی استعمال کی جائے گی۔
نئی کرنسی میں تمام جدید فیچرز متعارف کرائے جائیں گے۔ پلاسٹک کرنسی کے لیے پولی مر کا پلاسٹک استعمال کیا جائے گا۔ اس سے کرنسی کی پائیداری میں اضافہ ہوگا اور جعلی نوٹوں کے مسئلے پر قابو پایا جا سکے گا۔
کمیٹی کے ایک رکن نے سمگلنگ روکنے کے لیے پانچ ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دی لیکن گورنر سٹیٹ بینک نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس نوٹ کو بند نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے غلط استعمال کو روکنا قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کا کام ہے۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 15 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 12 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 13 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 15 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 16 گھنٹے قبل






