جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت گرفتاری کے بعد رہا

شیرافضل مروت کو انتشار نہ پھیلانے کی یقین دہانی پر رہا کیا گیا،ترنول جلسہ گاہ پہنچنے والے 16کارکن بھی زیر حراست ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت گرفتاری کے بعد رہا
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت گرفتاری کے بعد رہا

اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا۔

پولیس کی بھاری نفری نے شیر افضل مروت کو حراست میں لے کر تھانہ گولڑہ منتقل کردیا جبکہ شیر افضل مروت کی گرفتاری کی تصدیق ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی۔

ذرائع کےمطابق اسلام آباد پولیس نے پوچھ کچھ کے بعد شیر افضل مروت کو چھوڑ دیا۔ترنول جلسہ گاہ پہنچنے والے 16کارکن بھی زیر حراست ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے آج اسلام آباد میں اپنا جلسہ ملتوی کر دیا تھا، جس کے بعد اعظم خان سواتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ترنول پارک کا جلسہ 8 ستمبر کو کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے اعلان کیا تھا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ نہ بھی ہوا تو ترنول میں جلسہ کریںگے۔

 

تجارت

کے الیکٹرک نے مزید بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھیج دی

نیپرا مئی اور جون میں مرحلہ اوار مئی اور جون کی  ایڈجسٹمنٹس میں کے الیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کرچکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کے الیکٹرک نے مزید بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھیج دی

کراچی: بجلی سپلائی کمپنی کے الیکٹرک نے بجلی 3 روپے 9 پیسے مزید بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو جمع کرا دی۔

میڈیا ذرائع  کے مطابق کے الیکٹرک نے جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کی ہے جس پر نیپرا کی جانب سے سماعت 29 اگست کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست منظور ہوئی تو کے ای صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ کا بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ نیپرا مئی اور جون میں مرحلہ اوار مئی اور جون کی  ایڈجسٹمنٹس میں کے الیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کرچکا ہے، کے ای کے لیے مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 5 روپے 76 پیسے مہنگی کی جاچکی ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مبارک ثانی کیس : سپریم کورٹ نے متناذعہ پیراگراف فیصلے سے حذف کردیے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے فیصلہ پڑھ کر سنایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مبارک ثانی کیس : سپریم کورٹ نے متناذعہ  پیراگراف  فیصلے سے حذف کردیے

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے مبارک ثانی کیس میں متنازعہ پیراگراف حذف کر دیے ۔ 

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے فیصلہ خود پڑھ کر سنایا ۔ 

سپریم کورٹ نے اپنے دونوں فیصلوں میں شامل متنازعہ پیراگراف حذف کردیے ، متنازعہ پیراگراف 42 اور 7 اور 49 سی حذف کردیے ۔ 

سپریم کورٹ نے علما کرام کی تجاویز بھی منظور کر لیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

رحیم یار خان : ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس گاڑیاں تباہ کر دیں ، 12 اہلکار شہید

 کیمپ 2 پر ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس موبائلوں کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رحیم یار خان : ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس  گاڑیاں تباہ کر دیں ، 12 اہلکار شہید

رحیم یار خان: پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں نے پولیس پر شدید حملہ کیا جس میں 11 اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ 

 کیمپ 2 پر ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس موبائلوں کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنایا۔

راکٹ لانچر کے حملے میں پولیس موبائلیں تباہ جبکہ 11 اہلکار موقع پر شہید اور تین زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد ضلع بھر کی پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا ہے جبکہ نفری کی قیادت ضلعی پولیس آفیسر عمران کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے کچے میں ڈاکوؤں کی نقل و حرکت روکنے کیلیے ماچھکہ میں کیمپ قائم کیا ہوا تھا، جہاں پر 25 کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے شدید حملہ کیا۔

صورت حال کے پیش نظر جائے وقوعہ پر ایمبولینسسز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll