جی این این سوشل

پاکستان

مبارک ثانی کیس : سپریم کورٹ نے متناذعہ پیراگراف فیصلے سے حذف کردیے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے فیصلہ پڑھ کر سنایا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مبارک ثانی کیس : سپریم کورٹ نے متناذعہ  پیراگراف  فیصلے سے حذف کردیے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے مبارک ثانی کیس میں متنازعہ پیراگراف حذف کر دیے ۔ 

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے فیصلہ خود پڑھ کر سنایا ۔ 

سپریم کورٹ نے اپنے دونوں فیصلوں میں شامل متنازعہ پیراگراف حذف کردیے ، متنازعہ پیراگراف 42 اور 7 اور 49 سی حذف کردیے ۔ 

سپریم کورٹ نے علما کرام کی تجاویز بھی منظور کر لیں ۔ 

جرم

معروف کالم نگار اوریا مقبول جان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف ائی اے) سائبرکرائم ونگ نے سابق بیوروکریٹ اور اینکر پرسن اوریا مقبول جان کو گرفتارکیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف کالم نگار اوریا مقبول جان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور :  لاہور کی ضلعی کچہری  نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم مقدمے میں معروف کالم نگار اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے ۔ 

یاد رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے اوریا مقبول جان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی ، جس پر ان کے وکیل میاں علی اشفاق نے کہا تھا کہ  اوریا مقبول نے کسی کی ادرے کی توہین نہیں کی۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف ائی اے) سائبرکرائم ونگ نے سابق بیوروکریٹ اور اینکر پرسن اوریا مقبول جان کو گرفتارکیا تھا ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امریکا میں پاکستان کے نامزد سفیر رضوان سعید شیخ عہدے کا چارج سنبھال لیا

سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں ملک میں ایک قیمتی اثاثہ قرار دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا میں پاکستان کے نامزد سفیر رضوان سعید شیخ  عہدے کا چارج سنبھال لیا

واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے نامزد سفیر رضوان سعید شیخ نے بدھ کو واشنگٹن میں اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

شیخ کے امریکہ میں نئے سفیر کے طور پر اعلان دفتر خارجہ نے جون میں کیا تھا۔ 


ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق نئے ایلچی نے مشن افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اولین ترجیحات پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنا، اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا اور عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانا ہوں گی۔


سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں ملک میں ایک قیمتی اثاثہ قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی نے پاک امریکہ تعلقات میں ایک مضبوط رشتہ کے طور پر کام کیا، اور کمیونٹی کو بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

دفعہ 144کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 21 کارکنا ن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

پی ٹی آئی کے ایم این اے شیر افضل مروت کو بھی گولڑہ تھانے میں کچھ دیر کے لیے حراست میں لیا گیا تھا اور بعد ازاں میں چھوڑ دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دفعہ 144کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 21 کارکنا ن  کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد: مقامی عدالت نے بدھ کو ترنول سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لیے گئے پی ٹی آئی کے 21 کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

وافضح رہے کہ کارکنان ترنول میں پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے لیے جمع ہوئے  تھے۔


پی ٹی آئی کے ایم این اے شیر افضل مروت کو بھی گولڑہ تھانے میں کچھ دیر کے لیے حراست میں لیا گیا تھا اور بعد ازاں میں چھوڑ دیا گیا۔

پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان اور اسد قیصر آج صوابی میں جلسہ عام کی قیادت کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll