ای سی سی نے مشروط طور پر مزید ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار کی سمری کی منظوری دی


اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی مشروط برآمد اور آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ”اے پی پی“ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان، وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال ، وزیر مملکت اقتصادی احد خان چیمہ، وزیر پٹرولیم مصدق مسعود ملک، وزیر بجلی سردار اویس خان لغاری، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
شرائط کے مطابق چینی کی برآمد کے دوران پیش آنے والی طریقہ کار میں تاخیر کے پیش نظر متعلقہ کین کمشنر کی طرف سے کوٹہ مختص کرنے کی تاریخ سے چینی کی برآمد کی اجازت کی مدت 45 دنوں سے بڑھا کر 60 دن کی جائے گی۔
ای سی سی نے مشروط طور پر مزید ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار کی سمری کی منظوری دی۔
افغانستان کی صورت میں برآمدی رقم صرف بینکنگ چینل کے ذریعے پیشگی وصول کی جائے گی تاہم ایل سی کی صورت میں برآمدی رقم دیگر مقامات پر چینی کی برآمد کے لیے ایل سی کھولنے کے 60 دنوں کے اندر اجازت دی جا سکتی ہے۔
چینی کی خوردہ قیمت کے معیار کو چینی برآمد کرنے کی اجازت سے الگ کیا جا سکتا ہے کیونکہ خوردہ قیمت براہ راست شوگر ملوں کے کنٹرول میں نہیں ہے اور چینی کی برآمد سے حاصل ہونے والی آمدنی سے کاشتکاروں کے واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں برآمدی کوٹہ کو منسوخ کرنے کی شرط کا اطلاق پی ایم ایس اے کی بجائے صرف نان کمپلائنٹ ملوں پر ہوگا۔
مزید برآں ای سی سی نے ماہانہ بنیادوں پر مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنے اور ابھرتی ہوئی ضروریات کے مطابق اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا اور شوگر ایڈوائزری بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ دو ماہ کے اندر اس شعبے کے چیلنجوں سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع چینی پالیسی تیار کرے۔
ای سی سی نے وزارت داخلہ کو فرنٹئیر کور کے حق میں 276.250 ملین روپے، فرنٹیئر کور بلوچستان (جنوبی) کو ریکوڈک پروجیکٹ سکیورٹی چارجز کی ادائیگی کی مد میں 1951.995 ملین روپے اور آپریشن عزم استحکام کے لئے 20 ارب روپے کی منظوری دی۔
اسکول میں فائرنگ سے ٹیچر سمیت 6 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کرلی
- 15 hours ago

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیو ں میں 10خوارج کو ہلاک کردیا
- 14 hours ago

پاکستان میں سونے کی قیمت کو لگ گئے پر، پھر بڑا اضافہ
- 2 days ago

تاریخی اسٹیج ڈرامہ 'جنم جنم کی میلی چادر' نئے انداز میں پیش
- 9 hours ago

نیپرا نے ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
- 10 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب پر روانہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہمراہ
- 2 days ago
براڈ پیک حادثے میں ہلاک مزید 5 کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو پہنچا دی گئیں
- 2 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر، صومالی وزیر دفاع کا دفاعی روابط بڑھانے پر اتفاق
- a day ago

پاکیتان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 hours ago
جعلی دستاویزات بنا کر مالک کو پھنسانے کی کوشش، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago
نئےبیلسٹک میزائل تجربے نے ہلچل مچا دی؟ وجہ بھی سامنے آگئی
- 2 days ago
ایک ملک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائیگا، سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوگیا
- 13 hours ago


