پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل لی کیا و منگ نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات
پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کمانڈر لی کیاو منگ نے کہا دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے


پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل لی کیا و منگ نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کیلئے فوجی اور دفاعی تعاون، عوامی اور ثقافتی روابط مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور چین کے ساتھ کھڑے ہونے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا چین پاکستان کا قابل اعتماد اور عظیم دوست ہے ، دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے درمیان سات دہائیوں پر محیط تاریخی تعلقات ہیں ، پاکستان چینی زبان سیکھنے کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے ، چینی زبان سیکھنے سے عوامی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی،اپنے گزشتہ دورِ صدارت میں پاک چین اقتصادی راہداری کا وژن پیش کیا، پاکستان اور چین کے دشمن نہیں چاہتے کہ دوطرفہ تعلقات پروان چڑھیں، پاکستان اور چین کو مشترکہ چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کمانڈر لی کیاو منگ نے کہا دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے پاکستان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی اور جانی نقصان پر پاکستان کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہارکیا۔
قبل ازیں صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے خدمات کے اعتراف میں جنرل لی کیاومنگ کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز دیا ۔
چینی کمانڈر نے نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- 5 دن قبل

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم
- 2 دن قبل

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 5 دن قبل

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 4 دن قبل

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی
- 2 دن قبل
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا
- 2 دن قبل
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک
- 2 دن قبل
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری
- 2 دن قبل

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی
- 4 دن قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی
- 4 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 4 دن قبل





