جی این این سوشل

پاکستان

موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل، 8 پروازیں منسوخ، 14 میں تاخیر

نجی ایئر لائن کے انتظامی بحران کے دوسرے روز بھی فلائٹ شیڈول میں شدید خرابی دیکھی گئی 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل، 8 پروازیں منسوخ، 14 میں تاخیر
موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل، 8 پروازیں منسوخ، 14 میں تاخیر

لاہور : موسم کی خرابی اور ایک نجی ایئر لائن کے انتظامی بحران کے باعث ملک کے مختلف شہروں کے درمیان 8 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق 14 دیگر ملکی اور غیر ملکی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

نجی ایئر لائن کے انتظامی بحران کے دوسرے روز بھی فلائٹ شیڈول میں شدید خرابی دیکھی گئی ہے۔ کوالالمپور اور کراچی کے درمیان دو بین الاقوامی پروازیں اور لاہور اور شارجہ کے درمیان پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اسلام آباد سے گلگت جانے والی پی آئی اے کی چار پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

دیگر پروازوں میں بھی کافی تاخیر ہوئی ہے۔ دمشق سے کراچی آنے والی بین الاقوامی پرواز ڈیڑھ گھنٹے، مسقط سے کراچی آنے والی پرواز تین گھنٹے اور پی آئی اے کی جدہ سے کراچی آنے والی پرواز دو گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔ اسلام آباد سے ابوظہبی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں چھ گھنٹے کی تاخیر ہوئی جبکہ اسلام آباد سے جدہ اور دبئی جانے والی پرواز ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔

یہ صورتحال مسافروں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہے اور انہیں طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

تجارت

سونے کی قیمتوں میں 2 روز مسلسل کمی کے بعد اضافہ

24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمتوں میں 2 روز مسلسل کمی کے بعد اضافہ

کراچی : عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 2 روز مسلسل کمی کے بعد اضافہ ہوا ہے۔ 

اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 262100 روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1714 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 224708 روپے کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 22 ڈالر کا اضافہ ہوکر 2503 ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 2900 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2486.28 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

صرافہ مارکیٹوں میں تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر موجود صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اگر میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا، سابق امریکی صدرٹرمپ

میرے دورِ حکومت میں بہت سے تنازعات پھیلنے سے روکے گئے، سب واقف نہیں میرے دور میں ایران اقتصادی طور پر تباہ تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اگر میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا، سابق امریکی صدرٹرمپ

واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے دورِ حکومت میں بہت سے تنازعات پھیلنے سے روکے گئے، میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سب واقف نہیں میرے دور میں ایران اقتصادی طور پر تباہ تھا، ایران کے پاس حماس اور حزب اللّٰہ کیلئے رقم نہیں تھی، ہماری انتظامیہ نے ایران سے فیئر ڈیل کی ہوتی۔

ان کاکہنا تھا کہ میں صدر ہوتا تو یوکرین اور روس کی صورتحال بھی پیدا نہ ہوتی۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے دورِ صدارت میں اسلامی دہشتگردی نہیں ہوئی، دہشتگردی نہ ہونے کی وجہ سخت بارڈر پالیسی تھی۔

یاد رہے کہ امریکہ میں صدارت انتخابات 5 نومبر کو ہوں گےجس کی تیاریاں ابھی عروج پر ہیں، ریپبلکن پارٹی کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن لڑینگے اور ڈیموکریٹک پارٹی سے کملا ہیرس امیدوار ہیں، اس وقت پوری دنیا کی نظریں امریکی انتخابات پر مرکوز ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا کی راہداری ضمانت منظور

علی امین گنڈا پور نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں عدالتی احکامات پر گرفتاری سے بچنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا کی راہداری ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ علی امین گنڈا پور نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں عدالتی احکامات پر گرفتاری سے بچنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ درخواست کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں سے رجوع کریں، کسی بھی مقدمے میں درخواست گزار کو گرفتار نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج شائستہ خان کنڈی نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

اس کے علاوہ علی امین گنڈاپور نے جوڈیشل مجسٹریٹ کےآرڈر کے خلاف سیشن عدالت اسلام آباد سے بھی رجوع کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll