جی این این سوشل

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے رجحان، 80 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

100 انڈیکس 520 پوائنٹس بڑھ کر 80 ہزار 10 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے رجحان، 80 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے رجحان میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 80 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی، جہاں 100 انڈیکس 520 پوائنٹس بڑھ کر 80 ہزار 10 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

اس سے قبل اسٹاک مارکیٹ کے کاروبار کے اختتام پر  79 ہزار 491 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں 13 پیسے کی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، کمی کے بعد انٹربینک میں  ڈالر 278 روپے پر آگیا ہے۔

جرم

سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں  سے 3 دستی بم، 3 ڈیٹونیٹر،سیفٹی فیوز وائر،2 رائفلیں ، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا، ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 دہشت گرد ہلاک

لاہور میں سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ، 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئےجبکہ 2 فرار ہو گئے۔ دہشت گردوں  سے 3 دستی بم، 3 ڈیٹونیٹر،سیفٹی فیوز وائر،2 رائفلیں ، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ سی ٹی ڈی ٹیموں نے موٹروے ننکانہ انٹرچینج  کے قریب ناکہ بندی کرلی ہے۔

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ دہشت گرد لاہور پر بڑے حملے کی  منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

لبنان :پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے،8 شہید، 2500 سے زائد زخمی

بیروت کے گردونواح میں حزب اللہ کے اہلکاروں کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے وائر لیس سیٹ اچانک دھماکے سے پھٹ گئے 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لبنان :پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے،8 شہید، 2500 سے زائد زخمی

اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال سامنے آیا ہے۔ پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے ہوئے اس حملوں کے نتیجے میں 8 افراد شہید ہوگئے جب کہ ایرانی سفیر، حزب اللہ کے متعدد اراکین سمیت 2 ہزار 750 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

لبنان کے وزیر صحت فراس ابیاد نے نیوز کانفرنس کے دوران تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں پیجرز پھٹنے کے واقعات میں 8 افراد شہید جب کہ 2 ہزار 750 زخمی ہوئے ہیں، لبنان کے حکام کا کہنا تھا کہ 200 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

حزب اللہ کے اہلکاروں کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے وائر لیس سیٹ اچانک دھماکے سے پھٹ گئے ، جو کہ آپس میں رابطے کیلئے استعمال ہوتے ہیں ۔

قبل ازیں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائبر حملے میں حزب اللہ کے ایک ہزار سے زائد اہلکار زخمی ہوئے ، زخمی ہونے والوں میں ایران کے سفیر مجبتی امانی بھی شامل ہیں ۔

عرب میڈیا کے مطابق پیجر ڈیوائسز میں دھماکے جنوبی لبنان اور بیروت کے نواحی علاقوں میں ہوئے، حزب اللہ کے زخمی ارکان کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔

بیروت کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور خون کے عطیات کی اپیل کی جارہی ہے ، زخمی ہونے والے اہلکاروں کو تیزی کے ساتھ ہسپتالوں کی جانب بھیجا جارہاہے ۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ اسرائیل کی جانب سے لبنان اور شام میں بڑا سائبر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں پیجر دھماکے سے پھٹ گئے اور سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔

ایران کی جانب سے فوری طور کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبر پختونخوا میں "اختیار عوام کا" موبائل ایپ کا افتتاح

عوامی پورٹل کے ذریعے خیبر پختونخوا اور اوورسیز پاکستانی اپنی تمام جائز شکایات حکومتی ایوانوں تک پہنچا سکیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا   میں "اختیار عوام کا" موبائل ایپ کا افتتاح

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے وزیراعلی عوامی پورٹل "اختیار عوام کا ،اصلاح یا سزا" موبائل ایپ کا افتتاح کردیا۔

اس ایپ کا سلوگن اختیار عوام کا ہے. اس عوامی پورٹل کے ذریعے خیبر پختونخوا اور اوورسیز پاکستانی اپنی تمام جائز شکایات حکومتی ایوانوں تک پہنچا سکیں گے.

ایپ کے ذریعے صحت، تعلیم، امن و امان، لینڈ ریونیو، کرپشن، ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے شکایات کی جا سکیں گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ چیک پوسٹوں سے عوام کو تکلیف ہے لہٰذا جن چیک پوسٹوں کی ضرورت نہیں انھیں ختم کریں گے۔عوام کو اختیار دے رہے ہیں کیونکہ عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے ہمیں اختیار دیا ہے، تمام اضلاع میں بھرتیاں مقامی ڈومیسائل پر ہوں گے۔ حقیقی جمہوریت بھی یہی ہے عوام اور حکومت میں رابطہ ہو۔

عوامی پورٹل کے اجراء سے عوامی شکایات پر عمل درآمد تیز ہوجائے گا. اس پورٹل میں محکموں سے متعلق عوامی رائے بھی شامل ہے جس کے ذریعے وزیر اعلی اپنے صوبے کے عوام کے جذبات اور احساسات سے باخبر رہینگے۔ جبکہ تمام محکموں اور افسران کی ریئل ٹائم نگرانی ممکن ہوپائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll