ایک اور 90 دن کا پلان آیا ہے،علی امین گنڈا پور صرف بڑھکیں مارتے ہیں، عظمیٰ بخاری
سیاسی لوگ ہی سیاسی لوگوں سے مذاکرات کرتے ہیں ، جن پر تنقید کرتے ہیں انہی لوگوں کو ہی مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں ،عظمی بخاری


لاہور:پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مطالعاتی دورے پر لاہور آئے ہیں ، 90 روزہ تحریک حکومت بچانے کا بہانہ ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور بطور وزیر اعلیٰ آئیں تو ان کی مہمان نوازی کریں گے، اگر اسلحے کیساتھ آئیں گے تواس کی اجازت نہیں ہو گی۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کسی کو پنجاب میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی، پنجاب کی ترقی کو آگ نہ لگائیں تو ہمیں وزیراعلیٰ کے لاہور آنے پر کوئی اعتراض نہیں،علی امین گنڈا پور صرف بڑھکیں مارتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی لوگ ہی سیاسی لوگوں سے مذاکرات کرتے ہیں ، جن پر تنقید کرتے ہیں انہی لوگوں کو ہی مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں ،ایک اور 90 دن کا پلان آیا ہے، لگتا ہے وزیراعلیٰ نے اپنی نوکری کیلئے وقت مانگا ہے۔

جنوبی کوریا کے معروف اداکارکی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سےلاش برآمد
- 3 گھنٹے قبل

اسلامی اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا 59 برس کی عمر میں ایک نیا ایڈونچر
- 4 گھنٹے قبل

نیول چیف نوید اشرف کو ترکیہ میں اعلیٰ عسکری اعزاز سے نوازا گیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا تسلسل جاری
- ایک گھنٹہ قبل

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ناجائز غاصبانہ انضمام کو 6 سال مکمل،دنیا بھر میں کشمیری آج یوم استحصال منارہے ہیں
- 4 گھنٹے قبل

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم فٹنس مسائل کے باعث انٹرنیشنل ڈائمنڈ لیگ سے باہر
- 21 منٹ قبل
روس آئی این ایف میزائل پروگرام کی معطلی کے معاہدے سے دستبردار
- 2 گھنٹے قبل

صدر اور وزیر اعظم کی یوم استحصال کے موقع پرکشمیری عوام سے غیرمتزلزل اظہار یکجہتی
- 4 گھنٹے قبل

سندھ : سکیورٹی فیچر والی نمبر پلیٹ لگانے کی ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبرتک توسیع
- ایک گھنٹہ قبل

قومی اسمبلی : بھارت کے 5 اگست کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کیخلاف قرارداد متفقہ طور پرمنظور
- 40 منٹ قبل
یوکرین تنازع، دفتر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے 500 روپے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
- ایک گھنٹہ قبل