سفاک ملزمان نے خاتون کی شناخت مٹانے کے لیے اس کا چہرہ بھی جلا دیا تھا، پولیس


کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں ملیر ندی کے پاس واقع سڑک پر پڑے ہوئے پلاسٹک کے ڈرم سے خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملیر ندی کے قریب روڈ پر پڑے ڈرم سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، سفاک ملزمان نے خاتون کی شناخت مٹانے کے لیے اس کا چہرہ بھی جلا دیا تھا۔
لاش کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش ڈرم سے نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او شرافی گوٹھ راؤ خالد نے بتایا کہ پلاسٹک کے نیلے رنگ کے ڈرم سے ملنے والی خاتون کی لاش کا چہرہ بھی جھلسا ہوا ہے اور جس مقام پر خاتون کی ڈرم میں بند لاش ملی اس کے سامنے آبادی تھی اور لوگوں ڈرم دیکھ کر اور اس میں سے تعفن اٹھنے پر مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر ڈرم کو کھول کردیکھا تو اس میں سے خاتون کی لاش نکلی، جس کی عمر لگ بھگ 35سالہ ہے۔
پولیس کو شبہ ہے کہ نامعلوم ملزمان رکشے یا سوزوکی پک اپ سمیت کسی گاڑی کی مدد سے ڈرم میں رکھی لاش مذکورہ مقام پر لیکر آئے اور پھینک کر فرار ہوئے ہیں۔
پولیس کے کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں تاہم خاتون کی لاش مسخ شدہ ہونے کے باعث فنگر پرنٹ سے شناخت نہیں ہو سکی، لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا تعین کیا جا سکے گا۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 17 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 14 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 18 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 16 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 17 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 17 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 17 گھنٹے قبل






