Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی کا 90 روز کی تحریک کا اعلان، تحریک میں آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈا پور

حکومت میں رہیں یا نا رہیں ،فرق نہیں پڑتا لیکن ہم ملک کے کونے کونے میں جائیں گے اور عوام کو متحرک کریں گے۔، وزیر اعلیٰ کے پی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 13th 2025, 1:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی کا  90 روز کی تحریک کا اعلان، تحریک میں آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈا پور

پاکستان تحریک انصاف نے 90 روز کی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہم اس تحریک میں آر یا پار کریں گے، حکومت میں رہیں یا نا رہیں ہمیں اس سے فرق نہیں پڑتا لیکن ہم ملک کے کونے کونے میں جائیں گے اور عوام کو متحرک کریں گے۔  

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی پالیسی اور مستقبل کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اب تحریک باقاعدہ طور پر شروع کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف بانی پی ٹی آئی ہی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے حقیقی معنوں میں تحریک چلائی اور ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کی بات کی۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف قائم مقدمات بے بنیاد ہیں، ان میں کچھ بھی نہیں، اور دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں کسی پارٹی کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا گیا جیسا پی ٹی آئی کے ساتھ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ فسطائیت کے باوجود پی ٹی آئی کو ختم نہیں کیا جا سکا۔ ’ہم ہر گلی، کوچے، اور قصبے سے عوام کو جمع کریں گے، ہم سے سوال کیا جا رہا ہے کہ ملک کو کہاں لے کر جانا چاہتے ہیں؟ ہم کہتے ہیں ملک کو قانون کی راہ پر لے جانا چاہتے ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پرامن سیاسی تحریک کو طاقت کے ذریعے دبایا جا رہا ہے اور احتجاج جیسے آئینی حق سے ہمیں روکا جا رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ سے پاکستان کے مفاد میں مذاکرات پر آمادہ رہے ہیں اور اب بھی ان کا مؤقف ہے کہ بات ان سے کی جائے جو فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی خود تحریک کی قیادت کریں گے اور اس جدوجہد کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کہنا کہ ہم کسی کو جواب دہ نہیں سمجھتے، سراسر غلط ہے۔ ’آپ کو عوام کے سامنے جواب دینا ہوگا، اگر ہم پر سازش ثابت ہو جائے تو مجھے چوک میں لٹکا دیں، لیکن اگر سزا پر بات ہو تو پھر سب کو سزا ملنی چاہیے‘

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں دہشت گردی پر قابو پایا گیا، امن قائم ہوا اور ملک کی معیشت نے بہتری کی راہ پکڑی۔ موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ وہ سیاسی کارکنوں کے پیچھے پڑی ہوئی ہے، لیکن وقت آنے پر ہمارے سیاسی مخالفین خود ہی میدان چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ سیاسی تحریک کے 90 دن کا آغاز گزشتہ رات سے ہو چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے واضح کیا کہ یہ تحریک ”آر یا پار“ ہوگی اور اس کی قیادت خود بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی چیئرمین ان قوتوں سے بات کریں گے جن کے پاس اصل اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم نے کبھی چھپ چھپ کر ملاقاتیں نہیں کیں، نہ کریں گے۔ ہماری تحریک واضح، عوامی اور آئینی دائرے میں ہے۔ ہم فیصلہ سازوں سے شفاف انداز میں بات کریں گے، کیونکہ پاکستان کو مزید اندھیرے میں نہیں رکھا جا سکتا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نہیں چاہتے اس ملک کے بچوں کا مستقبل غلامی میں ہو، اگر آپ چاہتے ہیں کہ بچوں کو آزادی، خودمختاری اور عزت کا مستقبل ملے تو اس تحریک کا حصہ بنیں۔‘ 5 اگست کوئی ڈیڈ لائن نہیں بلکہ وہ دن تحریک کے عروج کا ہوگا۔ حکومت نے ہمارے خلاف درجنوں مقدمات بنائے لیکن انہیں کچھ حاصل نہیں ہوا۔ ’ہم نے ہمیشہ آئینی راستہ اپنایا، سڑکوں پر احتجاج کرنا میرا قانونی اور جمہوری حق ہے جسے کوئی طاقت مجھ سے نہیں چھین سکتی۔‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ سیاسی و معاشی بحران کا حل صرف اور صرف شفاف انتخابات اور آئینی بالادستی میں ہے، اور اس کیلئے پی ٹی آئی کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ اس بار صرف تحریک نہیں بلکہ ایک نظریاتی بیداری کی لہر ہے جو پاکستان بھر میں پھیل چکی ہے۔ ’آنے والے 90 دنوں میں فیصلہ ہو جائے گا کہ عوام کا حق غالب آئے گا یا جبر کا نظام باقی رہے گا۔‘

Advertisement
پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

  • 7 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

  • 3 دن قبل
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

  • 9 گھنٹے قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

  • 12 گھنٹے قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

  • 12 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

  • 12 گھنٹے قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

  • 2 دن قبل
عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

  • 3 دن قبل
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

  • 3 دن قبل
بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

  • 9 گھنٹے قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

  • 3 دن قبل
Advertisement