وہ اب قومی سطح پر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں گے، لیکن عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں،انعام بٹ

لاہور: پاکستان کے مایہ ناز ریسلر انعام بٹ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔
اس موقع پر پرائیڈ آف پرفارمنس ایواراڈ یافتہ فری اسٹائل ریسلر انعام بٹ کا کہنا ہے ریٹائرمنٹ نہیں لی اور عالمی سطح پر مقابلے کھیلتا رہوں گا۔
بطور سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے کھیل کے مواقع پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب قومی سطح پر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں گے، لیکن عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انعام بٹ کے مطابق انہوں نے سو دن کا پلان بنایا ہے جس کے ذریعے بچوں کو ریسلنگ کھیلنے کا مواقع ملے گے۔
لمبے عرصے سے سیکرٹری کی سیٹ پر براجمان ارشد ستار پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے ہیں، جبکہ چوہدری مبین کا بطور چیئرمین انتخاب ہوا ہے۔ محمد ریاض خزانچی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ باڈی میں پہلی بار خواتین ممبران کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 36سالہ ریسلر نے اپنے 15 سالہ کریئر میں پاکستان کے لیے کامن ویلتھ اور ساوتھ ایشین گیمز سمیت 8 گولڈ میڈل جیتے ہیں۔ قومی پہلوان نے 3 سلور اور ایک برونز میڈل بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 16 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 8 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 17 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 17 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 12 گھنٹے قبل



