حکومت نے چینی کی درآمد پر تمام ٹیکسز سے استثنیٰ دے دیا ہے تاکہ بین الاقوامی مارکیٹ سے چینی کی کم قیمت میں دستیابی ممکن بنائی جا سکے۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا باضابطہ عمل شروع کر دیا ہے، جس کے تحت ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) نے ابتدائی طور پر 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے پہلا ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ ٹینڈر کے مطابق، چینی کی درآمد کے لیے بین الاقوامی سپلائرز اور مینوفیکچررز سے لفافہ بند بولیاں 18 جولائی 2025 تک طلب کی گئی ہیں۔ تاہم واضح کیا گیا ہے کہ 25 ہزار میٹرک ٹن سے کم کی کسی بھی پیشکش کو قابلِ قبول قرار نہیں دیا جائے گا۔
ٹینڈر دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ درآمدی چینی موٹے دانے اور اعلیٰ معیار کی ہونی چاہیے، اور شپمنٹ کے بعد اس کا معائنہ (inspection) لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہ ساری درآمد سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعے کی جائے گی۔
مزید برآں، حکومت نے چینی کی درآمد پر تمام ٹیکسز سے استثنیٰ دے دیا ہے تاکہ بین الاقوامی مارکیٹ سے چینی کی کم قیمت میں دستیابی ممکن بنائی جا سکے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی کابینہ نے ملک میں چینی کی ممکنہ قلت اور بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 7 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 6 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 6 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 گھنٹے قبل






.jpg&w=3840&q=75)