جی این این سوشل

کھیل

6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ،پاکستان نے اپنا پہلا میچ جیت لیا

پاکستانی کھلاڑی اسجد اقبال اور اویس منیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ،پاکستان نے اپنا پہلا میچ جیت لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ 2024 کے پہلے روز پاکستان نے اپنا پہلا میچ جیت لیا، پاکستانی کھلاڑی اسجد اقبال اور اویس منیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

منگولیا میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 40 کھلاڑی شریک ہیں، جنہیں 10 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ سے دو کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچیں گے۔

پاکستان کے کیوئسٹ اسجد اقبال نے پہلے روز منگولیا کے اولزیتوگ داواسورن کو با آسانی 1-4 سے شکست دی۔ اسجد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو مرتبہ 75 کے بریک کھیلے۔ اسجد کی فتح کا فریم اسکور 18-50، 0-75، 0-82، 0-73 اور 0-64 رہا۔

اویس منیر نے بھی زبردست کم بیک کرتے ہوئے منگولیا کے میندسائیکان ایرڈن کو 2-4 سے ہرایا۔ اویس نے دو فریمز میں خسارے میں ہونے کے باوجود بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے میچ اپنے نام کیا۔ ان کے میچ کے فریم اسکور 0-64، 20-45، 0-54، 10-54، 21-53 اور 15-46 رہا۔

چیمپئن شپ کے دوسرے روز پاکستان کے اسجد اقبال کا مقابلہ بھارت کے پانڈ ورانگایا سے اور اویس منیر کا سنگاپور کے جیا جن اونگ سے ہوگا۔

اسی روز شام کو اسجد کا سامنا عراق کے علی جلیل علی اور اویس کا اسرائیل کے شاچر روبیرگ سے ہوگا۔

ایونٹ میں ناک آؤٹ مرحلے کے میچز 22 ستمبر سے شروع ہوں گے، جب آخری 20 اور آخری 16 کے مقابلے کھیلے جائیں گے جبکہ 24 ستمبر کو کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل ہوں گے۔ فائنل 25 ستمبر کو ہوگا۔

پاکستان

پی ٹی آئی کا راولپنڈی کا جلسے احتجاج میں تبدیل، ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں جاری

28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کے معاملے پر تحریک انصاف کی جانب سے لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر پٹیشن واپس لے لی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا راولپنڈی کا  جلسے احتجاج میں تبدیل، ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں  جاری

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپنڈی میں جلسے کو احتجاج میں تبدیل کردیا ہے اور اس ضمن میں ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں بھی جاری ہیں۔

پی ٹی آئی نے جلسے کے لیے دائر درخواست بھی واپس لے لی اور خیبرپختونخوا کی قیادت نے احتجاج کو موثر بنانے کے لیے کارکنوں اور عہدیداروں کو کل 10 بجے نکلنے کی ہدایت کردی۔

28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کے معاملے پر تحریک انصاف کی جانب سے لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر پٹیشن واپس لے لی گئی، پٹیشن پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک ایڈووکیٹ نے واپس لی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کل اڈیالہ جیل سے راولپنڈی جلسے کے لیے دائر پٹیشن واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔

پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی جاری نہ کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر کی تھی جو آج سماعت کے لیے مقرر تھی۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے وکیل نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سپریم کورٹ کے باہر پرامن احتجاج کیا جائے گا، پرامن احتجاج ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے آج خطاب کریں گے

شہباز شریف فلسطین، لبنان اور کشمیر کے مظلوم عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھیں گے، اسلامو فوبیا اور موسمیاتی تبدیلیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے آج خطاب کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے آج خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم اپنے خطاب میں علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، فلسطین، لبنان اور کشمیر کے مظلوم عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھیں گے، اسلامو فوبیا اور موسمیاتی تبدیلیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

محمد شہبازشریف متعدد بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کریں گے، وزیراعظم عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کے عہدے  سے ہٹادیا گیا

اعلامیہ کے مطابق  رؤف حسن  کو پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر  کردیاگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کے عہدے  سے ہٹادیا گیا

رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کے عہدے  سے ہٹادیا گیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری  کردہ اعلامیہ کے مطابق  رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور  شیخ وقاص اکرم  کو پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق  رؤف حسن  کو پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر  کردیاگیا ہے ۔  

اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ  بانی پی ٹی آئی کی ہدایت  پر تقرریوں کے نوٹیفکیشن  جاری کیے گئے ہیں۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll