بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی پریکٹس پروسیجر کمیٹی پر جسٹس منصور علی شاہ کے مؤقف کی تائید
عدلیہ پر حملے کے خلاف جمعرات احتجاج کریں گے، عمران خان


بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پریکٹس پروسیجر کمیٹی پر جسٹس منصور علی شاہ کے مؤقف کی تائید کردی۔عدلیہ پر حملے کے خلاف جمعرات احتجاج کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نو مئی اور 8 فروری کی درخواستیں قاضی فائز عیسی نے نہیں سنیں، بلکہ اس نے ہماری چار نشستیں کم کر دیں، ہر حربے کے ذریعے ہماری نشستوں کو کم کیا جا رہا ہے، ہماری کوئی بھی پٹیشن نہیں سنی جا رہی سب کچھ بے نقاب ہو گیا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے سے سب واضح ہو گیا، چیف الیکشن کمشنر جانبدار امپائر ہی نہیں بلکہ ان کی ٹیم کا اوپنر بلے باز ہے، قاضی عیسی دوسرا بلے باز ہے ، ان کی تمام حرکات مفادات کا ٹکراؤ ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ انہیں دو تہائی اکثریت مل جائے اور امپائروں کو توسیع ملے، واضح ہو گیا کہ قاضی فائز عیسی لندن پلان کا حصہ تھا ، اس نے قوم کے ساتھ فراڈ کیا۔
سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ تھرڈ امپائر ان کی پشت پر ہے اس کو بھی توسیع ملے گی، یہ ایک گروپ بنا ہوا ہے، نیب ترامیم کا کیس چل رہا تھا تب بھی کہا لیکن ہمیں نہیں سنا گیا، الیکشن سے پی ٹی آئی کو باہر رکھنا اور پارٹی کو اڑا دینا انکی کوشش تھی، اب سب بے نقاب ہو چکا ہے سارے پردے ہٹ چکے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ زبردست ججز راستے میں آئے مگر ان کو ہٹا دیا گیا ، اعجاز الاحسن اور مظاہر نقوی کو قاضی فائز عیسی نے باہر کر دیا، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ خود قاضی فائز نے بنوایا اور پھر تبدیل کر دیا ، چیف جسٹس اس قانون سازی سے اپنی ڈکٹیٹر شپ قائم کر نا چاہتا تھا، اس قانون سازی سے جمہوری طریقے سے کیس لگنے کی خلاف ورزی کی گئی، پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے حوالے سے منصور علی شاہ نے بالکل ٹھیک مؤقف اختیار کیا۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر حملے کے خلاف جمعرات احتجاج کریں گے ، جمعہ کو ہمارا اپنا احتجاج ہے اور ہفتے کو راولپنڈی میں جلسہ کریں گے ، اجازت نہ دی گئی تو احتجاج کریں گے، ماتحت عدلیہ مکمل طور پر ان کے کنٹرول میں ہے، جو جج کنٹرول نہیں ہوتا اس کو ٹرانسفر کر دیا جاتا ہے، جج نو مئی کے مقدمات کا فیصلہ دینے لگا تو اس کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔

ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آکر پچھلے تین سالوں میں 28 لاکھ سے زائد افراد ملک چھوڑ گئے
- 2 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 13 گھنٹے قبل

یورپی ملک لکسمبرگ کا بھی فلسطین کو بطور ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

امریکاکا ایران سے متعلقہ کئی شخصیات اور کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
دنیا ئے موسیقی کے بادشاہ استاد امانت علی خان کو ہم سے بچھڑے 51 برس بیت گئے
- 21 منٹ قبل

جلال پور پیروالا کے قریب سیلاب سے متاثرہ ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر
- 39 منٹ قبل

بلوچستان:ضلع شیرانی میں پولیس اور لیویز تھانوں پردہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا :ضلع بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورے پر آج روانہ ہوں گے
- 35 منٹ قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 13 گھنٹے قبل

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 11 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 13 گھنٹے قبل