جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کی پنجگور واقعے کی شدید مذمت ،وزیراعلیٰ بلوچستان سے رپورٹ طلب

شہباز شریف کی مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کی  پنجگور  واقعے کی شدید مذمت ،وزیراعلیٰ بلوچستان سے رپورٹ طلب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم شہباز شریف نے پنجگور میں مزدوروں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعظم نے مقتولین کے بلند درجات کیلئے دعا کی اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا جبکہ زخمی ہونے والے مزدور کی جلد صحت یابی کی دعا اور ان کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ مزدوروں پر حملوں کے بہیمانہ واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ سر زمین پاک سے ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع  پنجگور کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7مزدور جاں بحق ہو گئے، فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے خدابان میں پیش آیا،تمام مزدور ایک مکان میں ٹھہرے ہوئے تھے  کہ مسلح افراد نے گھر میں گھس کر کے اندھا دھند فائرنگ کر دی،جس کے نتیجے میں7مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پاکستان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ راولپنڈی نہیں پہنچ سکا، برہان انٹر چینج سے پشاور واپس روانہ ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا  برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کی جانب سے لیاقت باغ کے مقام پر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، راولپنڈی میں جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر راستے بند کر  دیئے  گئے تھے۔

پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ چلتا رہا، مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر شیلنگ بھی کی گئی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ راولپنڈی نہیں پہنچ سکا، برہان انٹر چینج سے پشاور واپس روانہ ہوگیا۔   

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور امریکہ کا تجارتی تعلق مزید مضبوط کرنے کا عزم

وزیراعظم نے کہا کہ صدر جوبائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن سے اُن کی مختصر ملاقات نہایت خوشگوار رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور امریکہ   کا تجارتی تعلق مزید مضبوط کرنے کا عزم

پاکستان اور امریکہ نے تجارت، سرمایہ کاری ، ٹیکنالوجی اور موسمیاتی لائحہ عمل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بات وزیراعظم شہبازشریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک سربراہانِ مملکت و حکومت کے اعزاز میں امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے دیئے گئے استقبالیے میں شرکت کے بعد اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پیغام میں کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدر جوبائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن سے اُن کی مختصر ملاقات نہایت خوشگوار رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی نئی تاریخوں کا اعلان

2 اکتوبر کو تین شہروں ملتان، میانوالی اور فیصل آباد میں بڑے احتجاجی مظاہرے کرے گی، شیخ وقاص اکرم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی نئی تاریخوں کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔ نئی تاریخ کا اعلان راولپنڈی میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں اور مظاہرے کے بعد کیا گیا۔

پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو لیاقت باغ میں جمع ہونے سے روکنے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں رکاوٹیں لگادی تھیں جس کے نتیجے میں تصادم ہوا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پی ٹی آئی کے نئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا جس میں انہوں نے احتجاج میں نکلنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان حکومتی پابندیوں کے باوجود پارٹی کے مقصد کے لیے کھڑے رہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے ویڈیو پیغام میں اعلان کیا کہ پاکستان تحریک انصاف 2 اکتوبر کو تین شہروں ملتان، میانوالی اور فیصل آباد میں بڑے احتجاجی مظاہرے کرے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان احتجاجی مظاہروں میں شرکت ایک ذمہ داری ہے اور باہر نکلنا آپ کا فرض ہے۔

پی ٹی آئی کے ایک اعلیٰ عہدیدار شیخ وقاص اکرم نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنی پارٹی کی کوششوں کو روکنے اور اشتعال انگیز دعوے کرنے پر پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا جھڑپوں کے دوران پی ٹی آئی کے حامیوں کے خلاف میعاد ختم ہونے والے بارود کا استعمال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جان بوجھ کر رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے اور پی ٹی آئی ورکرز کو خاموش کرانے کیلے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

واضح رہے پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ روز راولپنڈی کے لیاقت باغ میں آئینی ترامیم کے خلاف احتجاج کیلئے کارکنان کی چھپتے چھپاتے، شیلنگ اور ربر کی گولیوں کا سامنا کرتے لیاقت باغ پہنچنے کی کوشش کی گئی، لیکن پولیس کے سامنے وہ بے بس نظر آئے۔ پی ٹی آئی کی قیادت بھی راولپنڈی پہنچنے میں ناکام نظر آئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll