چیف جسٹس کی نامزدگی سے متعلق کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا


نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کےلئے پارلیمنٹ کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل پا گئی جو نئے چیف جسٹس آف پاکستان کا فیصلہ کرے گی۔ چیف جسٹس کی نامزدگی سے متعلق کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام، سنی اتحاد کونسل اور ایم کیو ایم کی طرف سے کمیٹی کے لیے نام بھیجے جانے کے بعد 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 175 اے کی شق (3B) کے تحت جاری کیا گیا ہے۔
کمیٹی میں ممبران قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، محترمہ شائستہ پرویز ملک، راجا پرویز اشرف، سید نوید قمر، محترمہ رانا انصار، گوہر علی خان، صاحبزادہ محمد حامد رضا کمیٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ سینیٹ سے فاروق حامد نائیک، اعظم نذیر تارڑ، سید علی ظفر اور کامران مرتضیٰ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
واضح رہے پاکستان تحریک انصاف نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے مکمل طور پر الگ رہنے کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے ہونے والے اہم ترین اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہےجس میں 26ویں آئینی ترمیم پر پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں رائے شماری کے دوران پارٹی پالیسی کی خلاف ووٹ دینے والے اراکین کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی عمل میں لانے کی منظوری بھی دی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی نے چیف جسٹس کی نامزدگی کے حوالے سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لیے چیئرمین سینٹ کو خط ارسال کیا تھا جس میں چیف جسٹس کی نامزدگی کے لیے قائم کی جائے والی پارلیمانی کمیٹی کے لیے سینیٹرز کے نام مانگے جبکہ سیکریٹری قومی اسمبلی نے اسپیکر کی ہدایت پر قومی اسمبلی میں موجود جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو خطوط ارسال کیے تھے۔
سپیکر نے خط آئین کے آرٹیکل 175 کی شق 3 بی کے تحت لکھے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 175اے کی شق 3 بی کے تحت قائم ہونے والی خصوصی پارلیمانی کمیٹی تین سینئر ترین ججوں میں سے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ آف پاکستان کا انتخاب کرے گی۔

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے
- 5 گھنٹے قبل

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں
- 6 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ الولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی
- 6 گھنٹے قبل
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید
- 5 گھنٹے قبل

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- 7 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- 7 گھنٹے قبل

بھارت میں نیہا کے نام سے رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار، 20 سال بعد اصلیت بے نقاب
- 26 منٹ قبل

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب
- 4 گھنٹے قبل

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان
- 7 گھنٹے قبل