جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کی ذاتی معالج سے معائنے کا معاملے پر جیل حکام کا جواب غیر تسلی بخش قرار

آپ لوگوں کا رویہ قابل تعریف نہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کی ذاتی معالج سے معائنے کا معاملے پر جیل حکام کا  جواب غیر تسلی بخش قرار
عمران خان کی ذاتی معالج سے معائنے کا معاملے پر جیل حکام کا جواب غیر تسلی بخش قرار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی شوکت خانم کے معالجین سے معائنے کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے جیل حکام اور اسٹیٹ کونسل کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

میاں جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ”آپ لوگوں کا رویہ قابل تعریف نہیں۔“ انہوں نے مزید ریمارکس دیئے کہ ”بانی پی ٹی آئی انڈرٹرائل قیدی ہیں، اور ہم نے جیل کے دورے کے دوران وہاں ڈاکٹروں کو دیکھا جو میرٹ پر بھی نہیں تھے۔“

عدالت نے جیل حکام سے وضاحت طلب کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ قیدیوں کو مناسب طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

اسٹیٹ کونسل نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا کہ جیل میں طبی معائنہ کے لیے ڈاکٹرز موجود ہیں ، ہفتہ میں تین روز معائنہ ہوتاہے، ملاقاتوں پر25 اکتوبر تک پابندی عائد ہے، حکومت پنجاب کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ پابندی لگائی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی انڈر ٹرائل قیدی ہیں ، جنگوں میں بھی ڈاکٹروں کو معائنہ کی اجازت ہوتی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسٹیٹ کونسل سے کہا کہ انکی درخواست کو دیکھیں ،آپ لوگوں کا رویہ قابل تعریف نہیں ہے ، میں اس پر آرڈر جاری کروں گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کےلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ متفرق درخواست میں عبوری ریلیف کی استدعا بھی شامل تھی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور ای این ٹی ڈاکٹر کو فوری معائنے کی اجازت دی جائے۔بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو رسائی نہیں دی جا رہی۔

دنیا

بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں

خالدہ ضیاء کو حسینہ واجد نے 2018 میں کرپشن کے الزام میں قید کیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء 6 سال کی قید و بند اور اذیتوں کے بعد منظر عام پر آ گئیں۔

غیر ملکی رپورٹس کے مطابق  سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء نے گزشتہ روز مسلح افواج کی ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کا استقبال عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے کیا۔

اس موقع پرڈٓاکٹر  محمد یونس کا کہنا تھا کہ ہم خوش قسمت ہیں اور ہمارے لیے یہ بڑے  اعزاز کی بات ہے کہ آج بیگم خالدہ ضیاء یہاں موجود ہیں، تمام لوگ ان کی یہاں موجودگی کی وجہ سے بے حد خوش ہیں۔:

واضح رہے کہ خالدہ ضیاء کو حال ہی میں اقتدار سے الگ ہو کر بھارت فرار ہونے والی وزیر اعظم حسینہ واجد نے 2018 میں کرپشن کے الزام میں قید کیا تھا، تاہم حالیہ اگست میں طلبہ انقلاب کے نتیجے میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے 15سالہ آمرانہ دور کے خاتمے کے کچھ گھنٹوں بعد ان کو رہا کردیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز کی بڑی  کارروائی،  کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ضبط

کسٹم حکام کے مطابق ضبط شدہ اشیاء  کی  مالیت 32 ملین روپے ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز کی بڑی  کارروائی،  کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ضبط

لاہورائیر پورٹ  پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا سونا، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹ، لاہور کے مطابق، کلکٹر طیبہ کیانی کی جانب سے خفیہ اطلاع کی وجہ سے ایئر بلیو کی پرواز PA-417 کے ذریعے دبئی سے آنے والے ایک مسافر کو روک کر تلاشی لی گئی۔

باڈی کی تفصیلی تلاشی پرکسٹمز حکام نے 1,628 گرام (تقریباً 130.2 تولہ) سونے کے زیورات، چھ ہیرے اور پانچ سام سنگ موبائل فون برآمد کرتے ہوئے پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم نے سونے کے زیورات، ڈائمنڈ اور موبائل فونز زیر تن کپڑوں کے نیچے خفیہ طور پر چھپا رکھے تھے۔،جسے محکمہ کسٹمز کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔

کسٹم حکام کے مطابق ضبط شدہ اشیاء  کی  مالیت 32 ملین روپے ہے۔ پاکپتن کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش کے لیے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ  اب اسمگلنگ نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کام کر رہے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹروے کو مرمتی وجوہات کی بنا پر آج رات سے بند کر دیا جائیگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے آج رات 8 بجے سے موٹرویز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹروے کو آج رات سے بند کرنے کا اعلان کر دیا ، اس حوالےسے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے نوٹیفکیشن جا ری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق پشاور سے اسلام آباد کو آنے والی موٹروے ایم ون اور  لاہور سے اسلام آباد جانے والی ایم 2 موٹروے بند ہوگی۔

جبکہ لاہور سے عبد الحکیم کو جانے والی موٹروے ایم تھری اور پنڈی بھٹیاں سے ملتا ن تک ایم فور سمیت لاہور سے سیالکوٹ جانے والی موٹروے بھی بند رہےگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹروے کو مرمتی وجوہات کی بنا پر آج رات سے بند کر دیا جائیگا۔

جبکہ دوسری طرف لاہور پولیس نے 23ا ور24 نومبر کو رنگ روڈ بند رکھنے کا مراسلہ کمانڈنٹ رنگ کو بھجوا دیاہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر امن و عامہ میں نقص عامہ کا باعث بن سکتے ہیں ،امن و امان کو برقرار رکھنے کےلئے رنگ روڈ کو مکمل بند رکھا جائے،رنگ روڈ 23 اور24نومبر کو صبح 8 سے 6 بجے تک ٹریفک کےلئے بند رکھا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll