صحت
کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ
رواں سال کانگریس وائرس کے کیسز رپورٹ کی تعداد 39 ہو گئی
کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔
کوئٹہ کےاسپتال میں داخل ایک اورمریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق 50 سالہ مریض کا خون ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ جس کے بعد رواں سال کانگریس وائرس کے کیسز رپورٹ کی تعداد 39 ہو گئی۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگووائرس سے اب تک 9 مریضوں کا انتقال ہوچکا ہے۔
تجارت
سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار
فی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے بڑھ کر 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی
سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے اور آج بھی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے بڑھ کر 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2143روپے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار 483 روپے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر کے اضافے سے 2693 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ78 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 172 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں 10 گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 340 روپے ہو گئی۔
علاقائی
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے احتجاج، جلسے، دھرنوں پر پابندی
ابندی کا اطلاق 23 نومبر سے 25 نومبر تک ہو گا
پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور عوامی سلامتی کے تحفظ کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی، یہ پابندی 23 نومبر سے 25 نومبر تک نافذ رہے گی۔
حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، جس کے تحت صوبے میں 3 روز تک ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور عوامی اجتماعات سمیت دیگر تمام سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹی فکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 18ویں اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی گئی تھی، پابندی کا اطلاق 23 نومبر سے 25 نومبر تک ہو گا۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے مزید کہا کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے اور شرپسند عناصر عوامی اجتماع کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔
اس سے قبل ، 18 نومبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی، جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی، پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144 کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق اسلام اباد میں 5 یا 5 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد ہوگی، مزید بتایا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔
کھیل
اظہر علی کو پی سی بی میں بڑا عہدہ مل گیا
کرکٹ بورڈ نے اظہر علی کو یوتھ ڈیولپمنٹ کا سربراہ مقرر کردیا ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق کپتان اظہر علی کو کرکٹ بورڈ کے یوتھ ڈیولپمنٹ کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔
اظہرعلی اس وقت بورڈ میں قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر بھی کام کررہے ہیں،پی سی بی کے مطابق یہ رول اظہر علی کی موجودہ ذمہ داریوں کی توسیع ہوگی، ان کی تقرری ریکروٹمنٹ کے عمل کے مطابق کی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہر علی کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی ہے اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان کا تجربہ اور وژن پاکستان میں نوجوانوں کی کرکٹ کی ترقی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ میں اس اہم کردار کو نبھانے پر فخر محسوس کرتا ہوں اور پرجوش ہوں۔
خیال رہے کہ اظہر علی نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2002 میں آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سے کیا تھا، اظہر علی نے 2010 سے 2022 تک اپنے کریئر میں 97 ٹیسٹ اور 53 ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ جبکہ انہوں نے 9 ٹیسٹ اور31 ون ڈے میچوں میں قومی ٹیم کی کپتانی بھی کی۔
اظہر علی 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے پاکستان کے تاریخی اسکواڈ کے اہم رکن تھے۔
-
موسم ایک دن پہلے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک سرد اور پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان
-
علاقائی 2 دن پہلے
بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
-
کھیل ایک دن پہلے
سمیر احمد سید چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر
-
کھیل 2 دن پہلے
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی25 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان
-
جرم ایک دن پہلے
پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38افراد جاں بحق اور 29زخمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان