جی این این سوشل

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

100 انڈیکس378 پوائنٹس اضافے کے بعد 86844 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے باعث انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
 
کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بازارِ حصص میں 378 پوائنٹس کی تیزی سے آغاز ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 86844 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں  مارکیٹ میں تیزی کا رجحان بڑھتا رہا اور 474 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس بڑھ کر 86940 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
 
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 86807 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو چکا تھا۔

پاکستان

بشری بی بی سمیت تمام خواتین کو عدالتی ریلیف ملا ہے ، ،مولانا فضل الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے غیر متنازعہ اور اچھا وقت گزارا، نئے چیف جسٹس کو خوش آمدید کہتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشری بی بی سمیت تمام خواتین کو عدالتی ریلیف ملا ہے ، ،مولانا فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بشری بی بی سمیت تمام خواتین کو عدالتی ریلیف ملا ہے۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے چناب نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپوزیشن میں ہیں حکومت میں آنے کا کوئی ارداہ نہیں، پکڑ دھکڑ اور بے بنیاد مقدمات کی سیاست کا قائل نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن صوبوں کی وفاق پر چڑھائی مناسب نہیں، 26 ویں آئینی ترمیم کی متنازعہ شقیں میں نے ختم کروا دیں تھیں، 26 ویں آئینی ترمیم لانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے غیر متنازعہ اور اچھا وقت گزارا، نئے چیف جسٹس کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا ہے کہ شیخ رشید کے گیٹ نمبر چار کھلنے کی بات پر تبصرہ نہیں کرونگا، بشری بی بی سمیت تمام خواتین کو عدالتی ریلیف ملا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جمہوریہ چیک کے سفیر کی وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے خصوصی معاون سے ملاقات

گفتگو میں ڈیجیٹل جدت، سائبر سیکورٹی، اور ٹیکنالوجی پر مبنی مواصلات میں تعاون کے راستے تلاش کئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمہوریہ چیک کے سفیر کی وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے خصوصی معاون سے ملاقات

جمہوریہ چیک کے سفیر لیدیسلاو سٹینہبل نے ڈپٹی ہیڈ آف مشن مشائلا کروتووا کے ہمراہ وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل میڈیا اور پبلک کمیونیکیشن میں باہمی دلچسپی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

گفتگو میں ڈیجیٹل جدت، سائبر سیکورٹی، اور ٹیکنالوجی پر مبنی مواصلات میں تعاون کے راستے تلاش کئے گئے۔ فہد ہارون نے ڈیجیٹل میڈیا میں پاکستان کے اقدامات پر روشنی ڈالی، اور دونوں فریقین نے دوطرفہ ڈیجیٹل تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے ڈیجیٹل سیکٹر میں پائیدار ترقی کے لیے تعاون کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ڈی آئی خان: ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ خوارج کا حملہ، 10 جوان شہید

دہشتگردوں نے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈی آئی  خان: ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ خوارج کا حملہ، 10 جوان شہید

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ خوارج کے دہشتگردوں کے حملے میں 10 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق فتنہ خوارج کے دہشتگردوں نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، خارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ایف سی کے 10 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ شہید جوانوں نے جانیں نچھاور کرکے خوارجی دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنایا، شہید ہونے والے ایف سی کے 6 جوانوں کا تعلق جنوبی وزیرستان جبکہ 4 جوانوں کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ شہدا میں نائب صوبیدار محمد جان، نائیک عارف، لانس نائیک سعید الرحمٰن، سپاہی اخونزادہ اور سپاہی حضرت اللہ، سپاہی مشتاق، سپاہی عبدالصمد، سپاہی عمران، سپاہی بصیر اور سپاہی مہتاب نے جام شہادت نوش کیا۔ زخمی ایف سی اہلکاروں نائیک حمزہ، سپاہی حسن اور سپاہی صابر ایوب کو علاج کے لیے سی ایم ایچ ہسپتال ڈیرہ اسمٰعیل خان منتقل کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ ایف سی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ایف سی دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے اور قیام امن کے لئے پر عزم ہے،شہدا کی عظیم قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات میانوالی کے علاقے ملاخیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ خوارج کے 10دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll