پاکستان

حکومت نے پاسپورٹس  کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا

 حکومت نے ای پاسپورٹ، مشین ریڈ ایبل (ایم آر پی) اور گمشدہ پاسپورٹس کے اجرا کیلئے الگ الگ فیس رکھی گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Nov 9th 2024, 12:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت نے پاسپورٹس  کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا

 وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹس کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا ہے۔

 حکومت نے ای پاسپورٹ، مشین ریڈ ایبل (ایم آر پی) اور گمشدہ پاسپورٹس کے اجرا کیلئے الگ الگ فیس رکھی گئی ہے۔

 پانچ سالہ ای پاسپو رٹ  کے لئے نارمل فیس تین ہزار جبکہ ارجنٹ فیس پندرہ ہزار روپے ہوگی۔ 75 صفحات پر مشتمل پا سپورٹ کی نارمل فیس 15 ہزار 500 روپے،  جبکہ ارجنٹ فیس 27 ہزار روپے 10 سال کے لئے ہو گی۔

36 صفحات کے ای پا سپورٹ کے لئے فیس 13ہزار 500 ر وپے، ارجنٹ فیس 24 ہزار 750 روپے ہو گی، اسی  75 صفحات پر مشتمل نارمل ای پاسپو رٹ کیلئے 16 ہزار 500 روپے، ارجنٹ کے لئے فیس 27 ہزار روپے ہو گی۔

  جبکہ دس سال کے لئے نارمل فیس 24 ہزار 750 روپے اور ارجنٹ بنوانے کے لئے 40 ہزار 500 روپے فیس ہو گی۔

مشین ریڈ ایبل (ایم آر پی) پاسپورٹ پانچ سال کے لئے 36 صفحات کے نارمل پاسپورٹ کی فیس 4500 روپے اور ارجنٹ فیس 7500 روپے ہو گی، فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کے لئے فیس 13 ہزار 500روپے مقرر کی گئی ہے۔

 72صفحات پر مشتمل مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی 10 سال کیلئے نارمل فیس 6700 روپے جبکہ ارجنٹ فیس 11ہزار 200 روپے ہو گی، جبکہ  اس کی فاسٹ ٹریک فیس 16ہزار 200 روپے رکھی گئی ہے۔

72صفحات 5 سال کیلئے نارمل ایم آر پی فیس 8200 روپے، ارجنٹ 13ہزار 500 روپے فاسٹ ٹریک فیس 19ہزار 500 روپے ہو گی ۔

اسی طرح 100صفحات پر مشتمل مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی نارمل فیس 9ہزار روپے، ارجنٹ فیس 18 ہزار روپے جبکہ فاسٹ ٹریک کی 23 ہزار روپے فیس رکھی گئی ہے۔

10سال کیلئے ایم آر پی 100 صفحات نارمل فیس 13 ہزار 500 روپے، ارجنٹ فیس 17ہزار روپے، فاسٹ ٹریک فیس 32 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

 جبکہ پہلی، دوسری اور تیسری مرتبہ گم شدہ پاسپورٹ کیلئے بھی الگ الگ فیس مقرر کر دی گئیں ہیں، پہلی اور دوسری  مرتبہ گم ہونے والے پاسپورٹ پر 54 ہزار روپے اور تیسری مرتبہ گم ہونے پر 3 لاکھ 56 ہزار روپے بطور فیس وصول ہو گی۔