پاکستان
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سعودی عرب روانہ
وزارت خارجہ کے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس کے مطابق وہ دوسری عرب اسلامی سربراہ کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار آج(ہفتہ کو) سعودی عرب روانہ ہوگئے جہاں وہ ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریںگے۔
وزارت خارجہ کے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس کے مطابق وہ دوسری عرب اسلامی سربراہ کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے جس کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
کانفرنس سعودی عرب کی ایماء پر طلب کی گئی ہے اور اس میں فلسطین کے خلاف اسرائیل کی موجودہ جارحیت سمیت مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پرغور کیا جائے گا۔
دنیا
پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے اہلکار کو 15 سال قید کی سزا
ایئرنیشنل گارڈ کے رکن کو جاسوسی ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی
پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے اہلکار کو 15 سال قید کی سزا دی گئی، ایئرنیشنل گارڈ کے رکن کو جاسوسی ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کی خفیہ دستاویز لیک کرنے کا الزام ثابت ہونے پر میساچوسٹس ایئرنیشنل گارڈ کے رکن جیک ٹیکسیرا کو جاسوسی ایکٹ کے تحت 15 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ امریکا کے فوجی اہلکار نے سیکڑوں خفیہ دستاویزات سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، لیک دستاویزات روس یوکرین جنگ اور شمالی کوریا جوہری پروگرام سے متعلق تھیں۔
22 سالہ ٹیکسیرا کو بوسٹن میں امریکی ڈسٹرکٹ جج نے اعتراف جرم کے بعد سزا سنائی، جسے وفاقی استغاثہ نے امریکی انسداد جاسوسی قانون کی ’سب سے بڑی خلاف ورزیوں میں سے ایک‘ قرار دیا تھا۔
یاد رہے کہ 22 سالہ جیک ٹیکسیرا کو پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے کے الزام میں اپریل 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر 6 الزامات عائد کیے گئے تھے۔
جیک ٹیکسیرا نے اپنے کیے پر عدالت میں معافی مانگتے ہوئے کہا ’میں نے جو نقصان پہنچایا ہے اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔‘
دوران سماعت جج نے ریمارکس دیے کہ خفیہ دستاویزات کو سنبھالنے سے متعلق تربیت اور انہیں افشا کرنے پر جرمانے سے متعلق انتباہ کے باوجود مجرم نے ایک سال کے دوران انٹرنیٹ پر سیکڑوں دستاویزات پوسٹ کیں۔
پاکستان
خیبر پختونواہ میں احتجاج کی فائنل کال کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، بیرسٹر سیف
علی امین گنڈاپور خود تمام تیاریوں کی نگرانی کر رہے ہیں لیکن صرف بانی پی ٹی آئی کی فائنل کال کا انتظار ہے، مشیر اطلاعات کے پی
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کے پی میں احتجاج کی فائنل کال کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور خود تمام تیاریوں کی نگرانی کر رہے ہیں لیکن صرف بانی پی ٹی آئی کی فائنل کال کا انتظار ہے۔
اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت کچھ بھی کرے ان کا آخری وقت آپہنچا ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی فائنل کال حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، فائنل کال کا اعلان ہوتے ہی خیبر پختونخوا سے احتجاج کا بھرپور سلسلہ شروع ہوگا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ فائنل کال جعلی حکومت کے جنازے کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا اور جعلی حکومت کی سیاسی لاش علی امین گنڈاپور دفنائیں گے، جعلی حکومت کچھ بھی کرے ان کا آخری وقت آ پہنچا ہے، فائنل کال کے بعد ملک میں آئین و قانون کا بول بالا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جعلی مقدمات کا خاتمہ اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی سمیت مینڈیٹ چوروں کا کڑا احتساب ہوگا، فائنل کال اتنی شدید ہوگی کہ شاید جعلی راج کماری مریم نواز اور ان کے ابا جنیوا سے واپسی مؤخر کرکے وہیں رہنے میں عافیت سمجھیں۔
مشیر اطلاعات خبیرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی اور منتخب اراکین کی گرفتاری جعلی حکومت کی فائنل کال سے حواس باختگی ظاہر کرتی ہے۔
پاکستان
26 ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا 6 رکنی آئینی بینچ تشکیل
جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ ہوں گے، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی آئینی بینچ میں شامل ہیں
اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا 6 رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
26 ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا 6 رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے جب کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے روسٹر جاری کردیا ہے۔
جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ ہوں گے، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی آئینی بینچ میں شامل ہیں۔
علاوہ ازیں جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی آئینی بینچ میں شامل ہیں جب کہ جسٹس نعیم اختر افغان بھی آئینی بینچ کا حصہ ہیں۔
6 رکنی آئینی بینچ 14 نومبر کو صبح ساڑھے 9 بجے آئینی کیسز کی سماعت کرے گا۔
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپیئنز ٹرافی:بھارت کے انکار پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط لکھنے کا فیصلہ
-
ٹیکنالوجی 22 گھنٹے پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
تفریح 14 گھنٹے پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ
-
دنیا 2 دن پہلے
دنیا کے امیر ترین شخص کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی حکومت کا حج پالیسی کا اعلان ،حج اخراجات میں اضافہ
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ