جی این این سوشل

دنیا

حزب اللہ کا پہلی مرتبہ اسرائیلی فوجی ہیڈ کوارٹرپر ڈرونز سے حملے کا دعویٰ

اسرائیل کے اہم دفاعی اداروں پر فضائی حملوں کیلئے پھٹنے والے ڈرونز کے اسکواڈرن کا استعمال کیا گیا ، حزب اللہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حزب اللہ کا پہلی مرتبہ اسرائیلی فوجی ہیڈ کوارٹرپر ڈرونز سے حملے کا دعویٰ
حزب اللہ کا پہلی مرتبہ اسرائیلی فوجی ہیڈ کوارٹرپر ڈرونز سے حملے کا دعویٰ

حزب اللہ نے پہلی بار اسرائیلی فوجی ہیڈ کوارٹر اور وزارت دفاع پر ڈرونز سے حملے کا دعویٰ کردیا۔

اپنے ایک بیان میں لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے ہیڈکوارٹر اور وزارت دفاع کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیل کے اہم دفاعی اداروں اور کمرشل مراکز پر فضائی حملوں کیلئے پھٹنے والے ڈرونز کے اسکواڈرن کا استعمال کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوجی حکام کی جانب سے ابھی تک اس حملے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپوں میں چھ اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں، اسرائیلی فوج نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لبنان سے اسرائیل پر بھاری تعداد میں راکٹ فائر کیے گئے تھے۔

اسرائیل کے مرکزی علاقوں میں سائرن کی آوازوں کے بعد ایک اور بیان میں اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ لبنان سے دو ڈرونز اور 40 میزائل اسرائیل کی جانب فائر کیے  گئےجنہیں تباہ کردیا گیا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ حملے کہاں ہوئے اس مقام کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کے آغاز سے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھا بعد ازاں ستمبر 2024 میں اسرائیل نے لبنان پر براہ راست حملے شروع کردیے تھے۔

پاکستان

جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان

سیاستدانوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا، سربراہ جے یو آئی (ف)

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ آئین اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا، جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے قانون کے ذریعے ہر شہری کو مشکوک بنا دیا گیا۔سیاستدانوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم امریکا کی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں نہ انہیں اپنے ملک میں مداخلت کی اجازت دے سکتے ہیں، کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں ہوں، تاہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردارنہیں۔

انہوں نے خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعہ کی شدید مذمت کی اور برطانیہ کی حکومت سے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ٹو کیس،بانی  پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد

توشہ خانہ ٹو کیس،بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور  بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ 

عدالت نے بریت کی درخواستوں پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے خارج کر دیں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

یاد رہے کہ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ 8 نومبر کو محفوظ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

 دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سکیورٹی فورسز  کا خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے بلگتر میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے  ثنا عرف بارو سمیت چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ثنا عرف بارو مجید بریگیڈ کیلئے خودکش بمباروں کی بھرتی کا ایجنٹ تھا۔

 دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔

 علاقے میں پائے جانے والے مزید کسی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll