کھیل
ناقص کارگردگی پربابر اعظم تماشائیوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں
’ بابر تمہاری ٹی ٹوئنٹی میں جگہ نہیں بنتی،تم واپس چلے جاو، شائقین
ناقص کارگردگی کی وجہ سے بابر اعظم پر تماشائیوں کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
سڈنی میں کھیلے جانے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں باؤنڈری کے پاس کھڑے بابر اعظم تماشائیوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا،واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
تاہم اس دوران بابر اعظم نے کسی بھی تماشائی کو کوئی جواب نہ دیا اور فیلڈنگ پر دھیان دیتے رہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں تماشائی بابر اعظم کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پنجابی زبان میں جملہ کہہ رہے تھے جس کا مطلب کچھ یوں بنتا ہے’ بابر تمہاری ٹی ٹوئنٹی میں جگہ نہیں بنتی،تم واپس چلے جاو۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹی 20 سیریز کے ابتدائی دومیچوں میں بابراعظم نے محض 6 رنز بناسکے جبکہ اس دوران انہوں نے ایک کیچ بھی ڈراپ کیا ہے۔
گزشتہ روز سڈنی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں کینگروز نے پاکستان کو 13 رنز سے ہر کر تین میچوں کی سیریزمیں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔
جرم
فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سےزیر حراست 4 ملزمان ہلاک
ہلاک ہونے والے ملزمان نے ڈیڑھ ماہ قبل نشاط آباد میں ڈکیتی کے دوران ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی،پولیس
فیصل آباد تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے دوران زیر حراست چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو برآمدگی کے لیے لےجایا جا رہا تھا راستے میں غلام محمد آباد سیم پل کے قریب ان کے ساتھیوں نے حملہ کردیا جس دوران مقابلہ ہوا، جس کے دوران چاروں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت اسلام، زاہد، قاسم اور نوید کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے لاشیں قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردیں جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان نے ڈیڑھ ماہ قبل نشاط آباد میں ڈکیتی کے دوران ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔
دنیا
شمالی غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری،مزید 96 فلسطینی شہید
اسرائیلی فورسز کی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 96 افراد شہید جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے
شمالی غزہ اور لبنان پر اسرائیلی فورسز کی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 96 افراد شہید جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کےحملوں میں مزید 37 فلسطینی شہید ہوگئے،جبکہ پناہ گزینوں کے الشاطئی کیمپ پر بھی بمباری کی گئی جہاں درجنوں فلسطینیوں کے شہید ہونے اطلاعات سامنے آر ہی ہیں۔
دوسری جانب لبنان میں بھی اسرائیلی فوج نے فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں 59 افراد شہید اور 182 زخمی ہوگئے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی جانب سے لبنان کے شہری دفاع کے مرکز پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے جہاں حملے کے نتیجے میں طبی عملے کے 12 کارکن شہید ہوئے تھے۔
دنیا
نیوزی لینڈ: خالصتان کی آزادی کے حق میں ریفرنڈم،ہزاروںسکھوں کی شرکت
ریفرنڈم میں 37 ہزار سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد کو چار چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سکھ کمیونٹی کی جانب سے خالصتان کی آزادی کیلئے منعقد کر دہ د ریفرنڈم میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، جس میں ہزاروں افرادنےاپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی لوگوں کی طویل قطاریں لگ گئیں تھی جس کے سبب ریفرنڈم کے مقررہ وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کرنا پڑا۔
خالصتان ریفرنڈم میں شرکت کیلئے دیگر شہروں سے بھی سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد آکلینڈ پہنچی تھی،عالمی میڈیا کے مطابق اس دوران ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آئے ہزاروں سکھ افراد نے خالصتان کی آزادی اور بھارت کی مخالفت میں نعرے بازی کی۔
انڈی پینڈنٹ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریفرنڈم میں 37 ہزار سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد کو چار چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔
ریفرنڈم کے دوران شرکا سے سکھ فار جسٹس کے کونسل جنرل گرپتونت سنگھ پنوں نے ویڈیو لنک سےخطاب کیا، اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے مظالم کے باوجود سکھوں نے تشدد کے بجائے ووٹ کا راستہ اپنایا، ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ آئندہ برس 23 مارچ کو امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہوگا۔
-
کھیل 2 دن پہلے
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
دنیا 5 گھنٹے پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
تجارت 2 دن پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت رجحان ، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
سری لنکا : صدارتی انتخابات میں ڈسانائیکے کو برتری حاصل