دنیا
روس نے یوکرین پرجدید ترین میزائل ’اوریشنک‘ سے حملہ
حملے کیلئے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل استعمال کیا گیا، جس پر ہائپر سونک ہتھیارنصب ہوتے ہیں، صدر پیوٹن
روس نے یوکرینی فوج کے صنعتی کمپلیکس پرجدید ترین میزائل ’اوریشنک‘ سے حملہ کردیا۔
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ صنعتی کمپلیکس میں یوکرین اپنا بیلسٹک میزائل نظام تیار کر رہا تھا۔
یوکرینی فوجی صنعتی کمپلیکس پر حملے کے بعد ہنگامی خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے بتایا کہ حملے کیلئے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل استعمال کیا گیا، جس پر ہائپر سونک ہتھیارنصب ہوتے ہیں۔
اس میزائل سے یوکرین کے اتحادیوں کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ میزائل ایک سیکنڈ میں 3 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتا ہے، دنیا میں کوئی میزائل دفاعی نظام اسے روک نہیں سکتا۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے عالمی برادری سے سخت ردعمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ روس نے یوکرینی سرزمین کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ سمجھ لیا ہے، روسی میزائل حملے سے جنگ میں مزید اضافہ ہوگا۔
موسم
لاہور میں سموگ کا راج برقرار ہ، فضائی آلودگی کے اعتبار سےپہلے نمبر پر
باغوں کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح 499 پر جا پہنچی
صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کا راج برقرار ہے، فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور آج بھی دنیا بھر کے شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔
باغوں کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح 499 پر جا پہنچی، کینٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 698 جبکہ ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 565 ریکارڈ کیا گیا۔
چیف میٹرولوجسٹ علیم الحسن کا کہنا ہے کہ ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے جنوب مشرق کی طرف ہونے کے باعث آج سے 24 نومبر تک شہر لاہور میں سموگ کی شرح میں اضافہ ہو گا، لاہور میں تاحال بارش کا کوئی امکان نہیں البتہ پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ برف باری متوقع ہے۔
دوسری جانب حکومت نے آج سے پنجاب بھر کی تمام تفریح گاہیں کھول دیں، پارکس، چڑیا گھر، پلے گراؤنڈز، آؤٹ ڈور سپورٹس کی بھی اجازت دے دی گئی، تمام تفریحی مقامات کو رات 8 بجے تک کھلا رہنے کی اجازت ہوگی، ہر قسم کے فیسٹیول، نمائش کی بھی اجازت دے دی گئی۔
علاوہ ازیں لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی، ہفتہ اور اتوار کو بھی مارکیٹس رات 8 بجے تک ہی کھلی رہیں گی۔
پاکستان
ایف آئی اے کے پچاس سال مکمل ہونے پر پروقار تقریب کا انعقاد
تقریب میں ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرلز، ایف آئی اے کے سینئر افسران، اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی
ایف آئی اے کے پچاس سال مکمل ہونے پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں کیا گیا۔
تقریب کا آغاز کلام قرآن پاک سے ہوا ۔ جس کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرز جان محمد نے شرکاء سے خطاب کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا
سال 1974 میں قائم ہونے والے اس ادارے نے قومی و بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جنہیں اس تقریب میں اجاگر کیا گیا۔
تقریب میں ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرلز، ایف آئی اے کے سینئر افسران، اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
شرکاء میں سابق ڈی جی ایف آئی اے میں سے جناب ملک آصف حیات ، طارق مسعود کھوسہ ،ظفر اللہ خان ،کیپٹن ریٹائرڈ سید محمد عابد قادری ، کیپٹن ریٹائرڈ احمد لطیف اور محسن حسن بٹ نے شرکت کی
پاکستان
190 ملین پاونڈریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جا ری
عدالت نے نیب کو بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے 26 نومبر پیش کرنے کی ہدایت کر دی
عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، بشری بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں،جس پر عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔
دوران سماعت عدالت نے بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، وارنٹ بشریٰ بی بی کی مسلسل عدم حاضری پر جاری کیے گئے، سابق خاتون اول کے وکیل نے آج بھی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنا کی درخواست کی تھی۔
بعد ازاں عدالت نے نیب کو بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے 26 نومبر پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ضامن کو بھی شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک بھر کے بورڈ امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس میں تبدیلی کر دی گئی
-
کھیل 2 دن پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
-
کھیل ایک دن پہلے
سمیر احمد سید چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ