صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےامریکی محکمہ انصاف کی نئی سربراہ کے طور پر پیم بونڈی کو نامزد کر دیا
اٹارنی جنرل کے عہدے کیلئے ن میٹ گیٹز اپنی نامزدگی سے دستبردار ہو گئے جس کے بعد پیم بونڈی کو اس عہدے کیلئے منتخب کیاگیا
ڈونلڈ ٹرمپ نےامریکی محکمہ انصاف کی نئی سربراہ کے طور پر پیم بونڈی کو نامزد کیا ہے۔
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اٹارنی جنرل کے عہدے کیلئے نامزد میٹ گیٹز اپنی نامزدگی سے دستبردار ہو گئے جس کے بعد پیم بونڈی کو اس عہدے کیلئے منتخب کیاگیا ہے ۔
پیم بونڈی امریکی ریاست فلوریڈا کی اٹارنی جنرل رہ چکی ہیں ، وہ طویل عرصے سے ٹرمپ کی حامی رہی ہیں اور ان کے پہلے مواخذے کی سماعت کے دوران جب ٹرمپ پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام لگا تو وہ ٹرمپ کی وکیل تھیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فلوریڈا کے سابق رکنِ پارلیمنٹ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اٹارنی جنرل کے عہدے کے لیے میٹ گیٹز کو نامزد کیا گیا تھا۔ تاہم میٹ گیٹز نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ ان کی نامزدگی غیر منصفانہ طور پر توجہ ہٹانے والا موضوع بن رہی ہے اس لیے وہ اس عہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ میٹ گیٹز کو جنسی بدسلوکی اور دیگر مبینہ جرائم کے الزامات کا سامنا ہے، تاہم وہ اِن الزامات کو مسترد کر چکے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی اٹک جیل سے رہا
- 3 hours ago
وفاقی وزیرخزانہ کی جانب سے صنعتکاروں سے بجٹ تجاویزمانگ لیں گئیں
- 4 hours ago
190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی کوسزاسنانےوالےجج کا تبادلہ
- 6 hours ago
پیکا قانون کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ ہے ، عطا تارڑ
- 5 hours ago
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے وفد کی ملاقات
- 4 hours ago
سعودی عرب میں خطےمیں پہلی لگژری ٹورسٹ ٹرین سروس شروع کرنے کے قریب
- 8 hours ago
مختلف شعبوں اور اداروں کیلئے تین ارب روپے سے زائد کی گرانٹ کی منظوری
- 4 hours ago
ادارہ شماریات کی جانب سے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری
- 3 hours ago
اسلام آباد ہائیکورٹ،دوسرے صوبوں سے آنے والے 3ججز کے بعد سنیارٹی لسٹ تبدیل
- 9 hours ago
پاکستان اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈکےدرمیان معاہدہ طے پا گیا
- 9 hours ago
وزیراعظم کا جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی کا خیرمقدم
- 6 hours ago
آئیکونک برطانوی گلوکارہ میریان فیتھفل انتقا ل کر گئیں
- 8 hours ago