علی امین گنڈا پور غائب ہوچکے ہیں جبکہ بشریٰ بی بی’ سلطانہ ڈاکو‘ والا کردار ادا کررہی ہیں، وزیر اطلاعات


وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ احتجاج کے دوران علی امین گنڈا پور غائب ہوچکے ہیں جبکہ بشریٰ بی بی’ سلطانہ ڈاکو‘ والا کردار ادا کررہی ہیں۔
ڈی جی پی آر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اب تک پولیس کے 70افراد شدید زخمی ہیں، مظاہرے میں پولیس کانسٹیبل مبشر شہید ہوا ہے،اٹک میں پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، کٹی پہاڑی کے قریب کانسٹیبل واجد کو گردن میں گولی لگی، 5اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
وزیر اعلاعات کا کہنا تھا کہ یہ سیاست نہیں دہشت گردی ہے، یہ کل بھی دہشت گرد تھے آج بھی دہشت گرد ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی سامنے لا سکتے ہیں ، سزا دینا ہمارا اختیار نہیں۔ شہید پولیس اہلکار مبشر کا جواب کس سے مانگیں۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی پٹھانوں کو اکسارہی ہیں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے بچےاحتجاج کیلئے باہر کیوں نہیں آئے؟ تحریک انصاف نو مئی پارٹ ٹو چاہتی ہے ، یہ لاشوں کی سیاست کررہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا غائب ہو گیا ہے ، علی امین گنڈا پور سستے سلطان راہی ثابت ہوئے، بشریٰ بی بی احتجاج کو اسلامی ٹچ دے رہی ہیں اور اوپر سے مذہب کا تڑکا لگا رہی ہیں، وہ کون سی شریعت چاہتی ہیں، بشریٰ بی بی‘سلطانہ ڈاکو‘ کا کردار ادا کررہی ہیں،یہ لوگ اٹک اور اسلام آباد کے درمیان یہ لاشیں گرانا چاہتے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نےکہا کہ وزیر اعلیٰ نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ غیر مسلح رہیں ، ایک طرف ریاست پر حملہ دوسری طرف مذاکرات کا کہہ رہے ہیں ،یہ سروں کو ٹارگٹ کررہے ہیں ، یہ طریقہ طالبان کا ہے، کوئی پاکستانی ان کے احتجاج کو پرامن نہیں کہہ سکتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی پر ان کو سزا دینا ہمارا حق ہے، پی ٹی آئی کی موجودگی میں ملک کا بھلا نہیں ہوسکتا، یہ رہیں گے تو پاکستان کسی بڑے حادثے سے دوچار ہو جائے گا۔

جھگڑے والی رات الگ سونا ہی بہتر‘ مریم نفیس کا ازدواجی مشورہ
- 4 گھنٹے قبل

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، میتھو شارٹ اور کونولی کی شاندار اننگز سے سیریز اپنے نام کر لی
- 4 گھنٹے قبل

برطانوی وزیراعظم کا اعلان ، مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لیے 10 ملین پاؤنڈ فنڈ
- 4 گھنٹے قبل

غزہ میں انسانی بحران سنگین، امدادی پابندیاں فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

گرم چائے پینا ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے زیادہ مفید قرار
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقا کے دو اہم کھلاڑی باہر
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون کے نئے معاہدے
- 4 گھنٹے قبل

گوگل پر کن چیزوں کی تلاش نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے؟ ماہرین کی ہدایات
- 3 گھنٹے قبل
مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں ہوگا، ٹرمپ کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان کے بعد سندھ حکومت کی بھی خیبرپختونخوا کی مسترد شدہ بکتر بند گاڑیاں لینے کی درخواست
- 4 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
- 6 گھنٹے قبل

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ابراہیمی معاہدہ رواں برس کے اختتام تک طے پا جائے گا،ٹرمپ کا دعویٰ
- 5 گھنٹے قبل