Advertisement

پہلا ٹی 20:پاکستان کا زمبابوے کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف

پاکستان کی طرف سےطیب طاہر 39 اور عرفان خان نیازی 27 رنز بنا ناقابل شکست رہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر دسمبر 1 2024، 9:22 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پہلا ٹی 20:پاکستان کا زمبابوے کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف

پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان کی طرف سے عثمان خان 39 عمیریوسف 16صائم ایوب24 اور کپتان سلمان آغا 13 رنز بنا  کر نمایاں رہے۔

جبکہ طیب طاہر 39 اور عرفان خان نیازی 27 رنز بنا ناقابل شکست رہے۔

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا، میسکزادہ اور نگاروا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 اس سے قبل پاکستان  نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی  ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ  کرنے کا فیصلہ کیا تھا،پاکستانی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔

پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان آغا کے علاوہ صائم ایوب، عمیر بن یوسف ، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

واضح  رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں 2 میچز میں فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کی تھی۔

Advertisement
Advertisement