کھیل
ہنڈریکس کی شاندار سنچری، پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست
ہینڈریکس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 117 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی
سنچورین:ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 سے فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ریضا ہینڈریکس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 117 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، جبکہ وین ڈرڈاوسن نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔
پاکستان کی باؤلنگ میچ میں بے بس نظر آئی اور پروٹیز نے 207 رنز کا ہدف با آسانی حاصل کرلیا۔
سنچورین میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 206 رنز بنائے،پاکستان کی طرف سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتےہوئے،98 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی،انہوں نے اپنی اننگ میں 5 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔
جنوبی افریقہ نے ہدف آخری اوور میں پورا کر لیا۔
اس کے علاوہ کپتان محمد رضوان نے 11، بابر اعظم 31، عثمان خان 3 اور طیب طاہر 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عرفان خان نے 16 گیندوں پر 30 رنز بنائے جبکہ عباس آفریدی 4 گیندوں پر 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے گیلیم اور بارٹ مین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
تجارت
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے معاہدے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط ہوگئے ہیں۔
ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے معاہدے پر دستخط کئے، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے معاہدے پر دستخط کئے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق قرض پروگرام کی رقم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سماجی تحفظ اور ترقی کے لیے استعمال کی جائے گی۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے معاہدے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا۔
دنیا
شام: اسرائیل کے عسکری تنصیبات پر 60 سے زائد حملے
صیہونی فورسز نے دمشق میں فورتھ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر اور قریبی علاقوں میں بمباری کرتے ہوئے ریڈار سسٹم اور فوجی اسلحہ ڈپو تباہ کردیا گیا
دمشق: اسرائیل کے شامی عسکری تنصیبات اورہتھیاروں کے ذخائر پر حملے جاری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بشار الاسد اور ان کی حمایت یافتہ فوج کے فرار ہونے کے بعد اسرائیل مسلسل شامی فوج کے اسلحے کے ذخائر اور فوجی سازوسامان کو تباہ کر رہا ہے،
گزشتہ روزصیہونی فورسز نے دمشق میں فورتھ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر اور قریبی علاقوں میں بمباری کرتے ہوئے ، فضائی حملوں میں ریڈار سسٹم اور فوجی اسلحہ ڈپو تباہ کردیا گیا۔
برطانیہ میں موجود تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ چند گھنٹوں میں شام کے فوجی ٹھکانوں اور ہتھیاروں کے ذخائر پر 61 میزائل حملے کیے گئے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج شام کے شہر قنیطرہ میں پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے اور علاقہ جبری خالی کرانے کےلیے پانی و بجلی اور سڑکوں کا نظام تباہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں بشار الااسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیل کی جانب سے شام پر جارحیت کا یہ سلسلہ جاری ہے، اسرائیل کی جانب سے شام میں فوجی تنصیبات اور اسلحہ بنانے والی جگہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اردن میں ہونے والے عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں شرکاء کی جانب سے شام میں اسرائیلی دراندازی کی مذمت کی گئی۔
اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملے علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں ، عالمی برادری اسرائیل کومقبوضہ شامی علاقوں سے متعلق قراردادوں پرعملدرآمد کا پابند بنائے، شامی عوام کو تمام ضروری مدد فراہم کریں گے، شام کی تعمیر نو کیلئے اقدامات اور مدد بھی کریں گے
دوسری جانب شامی وزیر اعظم اور عالمی رہنماؤں نے اسرائیل کی جانب سے شامی سرزمین پر قبضے اور جاری حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر اپنی فوجیں شامی سرزمین سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
موسم
ملک میں سردی کی شدت برقرار، پہاڑی علاقوں پر برفباری
گزشتہ روز استور میں درجہ حرارت منفی 11 ،کالام اور کوئٹہ میں درجہ حرارت کم سے کم منفی 5 ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا
ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے،جبکہ پنجاب کے بعض مقامات پر ہلکی دُھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا ،پہاڑی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمال مغربی بلو چستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔
گزشتہ روز استور میں درجہ حرارت منفی 11 ،کالام اور کوئٹہ میں درجہ حرارت کم سے کم منفی 5 ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملک کے شمالی علاقوں میں برف باری کے بعد شوگران میں سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ چکی ہے، اس کے علاوہ وادی سوات کے سیاحتی مقامات مالم جبہ، کالام اور مہوڈنڈ میں بھی برفباری سے نظارے اور بھی حسین ہوگئے۔
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط
-
تجارت 2 دن پہلے
اگلے 15 روز کےلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
-
دنیا ایک دن پہلے
چلی میں 6.2 شدت کے زلزلہ سےعمارتیں لرز اٹھیں
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈماڈل کے تحت ہو گی، آئی سی سی نے منظوری دے دی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
-
علاقائی 21 گھنٹے پہلے
مظفر گڑھ :تیز رفتا ر مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،4 افراد جاں بحق،12 شدید زخمی
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
تفریح ایک دن پہلے
ساؤتھ فلم پشپا2 کے ہیرو الو ارجن کو پولیس نے گرفتار کر لیا
-
دنیا 2 دن پہلے
شام کی عبوری حکومت نے پارلیمنٹ اور آئین کو 3 ماہ کے لیے معطل کردیا