بابر اعظم سب سے کم اننگز میں 11 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے


پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ٹی20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی، وہ سب سے کم اننگز میں 11 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔
سنچورین میں کھیلے گئے پاکستان اور جنوبی افریقہ سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم نے کیریئر کے تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کر لیے۔
بابر اعظم 300 سے کم اننگز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں،انہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں 11 ہزار رنز 298 اننگز میں بنائے ،جبکہ اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے سٹار بلے باز کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 314 اننگز میں 11 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔
اس کے علاوہ بابر اعظم نے 7 ہزار، 9 ہزار اور 10 ہزار رنز بھی کم ترین اننگز میں مکمل کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں اور اب ان کے حصے 11 ہزار رنز کا ہندسہ بھی آگیا ہے۔
بابراعظم ٹی 20 کرکٹ میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی جبکہ دنیا کرکٹ میں مجموعی طور پر 11 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بابراعظم سے قبل کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلیکس ہیلز، ویرات کوہلی، ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، روہت شرما، ایرون فنچ اور جیمز وینس بھی ٹی 20 میں 11 ہزار رنز مکمل کرچکے ہیں۔

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 12 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 13 دن قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 10 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 11 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 10 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 11 دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 10 دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 10 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 11 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 12 دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 11 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 11 دن قبل






