کھیل

بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

بابر اعظم سب سے کم اننگز میں 11 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 days ago پر Dec 14th 2024, 12:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ٹی20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی، وہ  سب سے کم اننگز میں 11 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔

سنچورین میں کھیلے گئے پاکستان اور جنوبی افریقہ سیریز کے  دوسرے ٹی 20 میچ  میں بابر اعظم نے کیریئر کے تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کر لیے۔

بابر اعظم  300 سے کم اننگز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں،انہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں 11 ہزار رنز 298 اننگز میں بنائے ،جبکہ اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے سٹار بلے باز کرس گیل  کے پاس تھا جنہوں نے 314 اننگز میں 11 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

اس کے علاوہ بابر اعظم نے 7 ہزار، 9 ہزار اور 10 ہزار رنز بھی کم ترین اننگز میں مکمل کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں اور اب ان کے حصے 11 ہزار رنز کا ہندسہ بھی آگیا ہے۔

بابراعظم ٹی 20 کرکٹ میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی جبکہ دنیا کرکٹ میں مجموعی طور پر 11 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بابراعظم سے قبل کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلیکس ہیلز، ویرات کوہلی، ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، روہت شرما، ایرون فنچ اور جیمز وینس بھی ٹی 20 میں 11 ہزار رنز مکمل کرچکے ہیں۔