- Home
- News
ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا
قرض پروگرام کی رقم سماجی تحفظ اور ترقی کے لئے استعمال کی جائے گی
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) کے درمیان 33 کروڑ ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ طور پر دستخط ہوگئے۔
ترجمان اقتصادی امور نے کہا کہ قرض پروگرام کی رقم سماجی تحفظ اور ترقی کے لئے استعمال کی جائے گی،قرض پروگرام کی رقم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے استعمال کی جائے گی، اور غریب اور کمزور خاندانوں کو موسمیاتی اثرات سے ہم آہنگ معاونت فراہم کی جائے گی۔
پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کاظم نیاز اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایمافین نے دستخط کیے، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ نے معاہدے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایمافین نے کہا ہے کہ قرض پروگرام سے غریب بچوں اور نوجوانوں کے لیے پرائمری اور سیکنڈری تعلیم تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے، خواتین اور نوجوان لڑکیوں کے لیے صحت کی خدمات اور غذائی سپلائیز تک رسائی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملی ہے۔
مسلم لیگ ن سندھ کے سینئر نائب صدر کی پیپلزپارٹی میں شمولیت
- 12 منٹ قبل
پاکستان کےٹی 20 اسکواڈ کو بہتر بنانے کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی زیر نگرانی اسٹرائیک فورس قائم
- 24 منٹ قبل
ترکیہ:ہیلی کاپٹر حادثے میں 4 افراد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل
حکومتی اتحاد اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی نے دونوں کمیٹیوں کے ارکان کو ملاقات کی دعوت دے دی
- 42 منٹ قبل
جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
- 8 منٹ قبل
کرم میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث وزیر اعلی علی امین کی ہدایت پر ہیلی کاپٹر سروس شروع
- 32 منٹ قبل