پاکستان
پی ٹی آئی حکومت نے نوجوانوں کے لیے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا، رانا ثناء اللہ
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ماضی میں کھیل کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی جب کہ نوجوان ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں سے آگاہ ہوچکے ہیں۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے نوجوانوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دے دیا۔
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں میں ٹیلنٹ اور جذبہ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے کھیلوں اورمثبت سرگرمیوں کے منصوبے شروع کیے ہیں جب کہ پی ٹی آئی حکومت نے نوجوانوں کے لیے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ماضی میں کھیل کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی جب کہ نوجوان ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں سے آگاہ ہوچکے ہیں۔
وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو نفرت اور شرپسندی کی طرف راغب کیا، کھلاڑیوں کو سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔
تجارت
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے معاہدے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط ہوگئے ہیں۔
ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے معاہدے پر دستخط کئے، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے معاہدے پر دستخط کئے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق قرض پروگرام کی رقم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سماجی تحفظ اور ترقی کے لیے استعمال کی جائے گی۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے معاہدے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان
وکلا کے تحفظ کیلئے ملک بھر میں خصوصی عدالتیں قائم
عدالتیں لائرز ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2023 کے تحت قائم کی گئی ہیں،نوٹیفکیشن
وفاقی حکومت نے وکلا کے تحفظ کے لیے ملک بھر میں خصوصی عدالتیں قائم کر دیں۔
اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے وفاق سمیت چاروں صوبوں میں خصوصی عدالتوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں سیشن اور ایڈیشنل سیشن ججز کو عدالتی اختیار تفویض کیا جاتا ہے۔
یہ عدالتیں ملک بھر میں وکلا کا تحفظ کریں گی۔
جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق عدالتیں لائرز ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2023 کے تحت قائم کی گئی ہیں۔ اور یہ اقدام ملک کی تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔
موسم
نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے لاہور میں سموگ کلین ٹاور نصب
پنجاب کے ماحولیاتی تحفظ کے محکمے کی جانب سے آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف وسیع تر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پنجاب حکومت نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے لاہور میں سموگ کلین ٹاور نصب کیا ہے۔
یہ ٹاور ہوا میں موجود زہریلے ذرات کو صاف کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے اور شہر میں آلودگی کی سطح کم کرنے میں اہم کردارادا کرے گا۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اسے ایک انقلابی قدم قراردیا ہے ، انہوں نے کہاکہ سموگ کے سنگین مسئلے پر قابوپانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کا تقاضا ہے انہوں ںے کہاکہ یہ ٹاور لاہور پاکستان کیلئے ایک ماڈل ثابت ہوگا۔
ادھر پنجاب کے ماحولیاتی تحفظ کے محکمے کی جانب سے آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف وسیع تر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
اگلے 15 روز کےلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیر اعظم سے تاجکستان کے وزیر توانائی کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
تفریح ایک دن پہلے
ساؤتھ فلم پشپا2 کے ہیرو الو ارجن کو پولیس نے گرفتار کر لیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
محسن نقوی کی پرویز خٹک سے ملاقات، ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کارروائیاں،43 خارجی ہلاک
-
دنیا 2 دن پہلے
مارشل لاء میں ملوث جنوبی کوریا کے سابق وزیر دفاع کی خودکشی کی کوشش