جی این این سوشل

پاکستان

مدارس رجسٹریشن : اعتراضات میں نہ تو فیٹف کا ذکر ہے اور نہ ہی کوئی تعلق ہے، عطاتارڑ

عطا تارڑ کہتے ہیں کہ اعتراضات میں نہ تو فیٹف کا ذکر ہے اور نہ ہی کوئی تعلق ہے، قانونی و آئینی معاملات پر سیاست کرنا کسی کے حق میں نہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مدارس رجسٹریشن : اعتراضات میں نہ تو فیٹف کا ذکر ہے اور نہ ہی کوئی تعلق ہے، عطاتارڑ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ کے بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا ردعمل سامنے آگیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے حافظ حمداللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر نے مدارس رجسٹریشن بل پر جو اعتراضات لگائے وہ آئینی و قانونی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن کو فیٹف سے جوڑنا بے سر و پاتخیل، خیال آرائی ہے، قانون سازی کا طریقہ کار آئین میں واضح ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مزید کہتے ہیں کہ صدر کے آئینی اعتراضات کی تصحیح بھی آئینی طور پر پارلیمان سے ہونی ہے، بیان بازی سے صدر اور پارلیمنٹ کے اختیارات کو ہدف بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔

عطا تارڑ کہتے ہیں کہ اعتراضات میں نہ تو فیٹف کا ذکر ہے اور نہ ہی کوئی تعلق ہے، قانونی و آئینی معاملات پر سیاست کرنا کسی کے حق میں نہیں۔

 

 

علاقائی

مظفر گڑھ :تیز رفتا ر مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،4 افراد جاں بحق،12 شدید زخمی

حادثے کا شکار ہونے والی  مسافر وین  کوٹ ادو سے ملتان جا رہی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مظفر گڑھ :تیز رفتا ر مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،4 افراد جاں بحق،12 شدید زخمی

پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے علاقےسنانواں کے قریب تیز رفتار مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 12 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

تیز رفتار ویگن ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد دکان میں جا گھسی،حادثے کا شکار ہونے والی  مسافر وین  کوٹ ادو سے ملتان جا رہی تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں  زخمی ہونے والے  مسافروں کو کوٹ ادو اور سنانواں ہسپتال منتقل کردیا گیا،جبکہ  زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے معاہدے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط ہوگئے ہیں۔ 

ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے معاہدے پر دستخط کئے، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے معاہدے پر دستخط کئے۔

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق قرض پروگرام کی رقم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  کے ذریعے سماجی تحفظ اور ترقی کے لیے استعمال کی جائے گی۔

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے معاہدے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اردو ادب کے منفرد اور معروف شاعر جون ایلیا کا یوم پیدائش 14 دسمبر کو منا یا گیا

جون ایلیاء 8 نومبر 2002کو اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے اور انہیں کراچی میں واقع سخی حسن کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اردو ادب کے منفرد اور معروف شاعر جون ایلیا کا یوم پیدائش 14 دسمبر کو منا یا گیا

اردو ادب کے منفرد اور معروف شاعر جون ایلیا کا یوم پیدائش 14 دسمبر کو منا یا گیا ۔ان کا اصل نام سید جون اصغر تھا۔

وہ 14 دسمبر 1931کو امروہہ میں پیدا ہوئے ۔ان کے والد علامہ شفیق حسن ایلیا اردو، فارسی، عربی اور عبرانی زبان کے عالم تھے جبکہ اردو کے نامور دانشور سید محمد تقی اور معروف شاعر رئیس امروہوی ان کے بڑے بھائی تھے۔
جون ایلیا نے پہلا شعر صرف 8 سال کی عمر میں کہا اور پھر عمر بھر سخن وری کرتے رہے۔نوجوان نسل کے پسندیدہ شاعر جون ایلیاء برصغیر میں نمایاں حیثیت رکھنے والے پاکستانی شاعر، فلسفی اور سوانح نگارتھے۔ان کے انوکھے اندازِ تحریر کی وجہ سے ان کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔اُنہیں فلسفے، تاریخ، منطق اور یورپی ادب پر وسیع دسترس حاصل تھی۔

جون ایلیاء کے شعری مجموعےشاید، یعنی،لیکن، گمان اورگویا کے نام سے شائع ہوئے ہیں۔

حکومتِ پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ حسنِ کارکردگی سے نوازا ۔ جون ایلیاء 8 نومبر 2002کو اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے اور انہیں کراچی میں واقع سخی حسن کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ جون ایلیاء کی سالگرہ کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll