اسلام آباد ہائی کورٹ الیکشن ٹربیونل کو این اے47 سے متعلق کارروائی سے پہلے ہی روک چکی ہے


اسلام آباد الیکشن ٹربیونل سے متعلق عدالت کا ایک اور بڑا حکم، اسلام آبد ہائی کورٹ نے این اے 48 کی الیکشن ٹریبونل کو بھی کارروائی روکنے کا حکم دے دیا، اس سے قبل عدالت نے این اے 47 کی کارروائی پر حکم امتناعی جاری کیا تھا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے امیدوار علی بخاری کی درخواست پر سماعت کی تاہم علی بخاری اور دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 سے پی ٹی آئی امیدوار علی بخاری کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے علی بخاری کی پیٹیشن کی حد تک الیکشن ٹربیونل کو کارروائی سے روک دیا۔ عدالت عالیہ نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا، کیس کی آئندہ سماعت رجسٹرار آفس مقرر کرے گا۔
خیال رہے کہ عدالت عالیہ الیکشن ٹربیونل کو این اے47 سے متعلق کارروائی سے پہلے ہی روک چکی ہے جس کے بعد الیکشن ٹریبونل این اے 46 کی حد تک کارروائی جاری رکھ سکتا ہے۔
این اے 48 سے راجہ خرم شہزاد نواز رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم تحریک انصاف کے علی بخاری نے ان کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔الیکشن ٹربیونل اسلام آباد کے سربراہ جسٹس (ر) عبدالشکور پراچہ نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے متعلق کیس 24 دسمبر کے لئے مقرر کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے اسلام آباد سے مسلم لیگ (ن) کے تینوں ارکان قومی اسمبلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ہٹاکر جسٹس (ر) عبدالشکور پراچہ کو اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے الیکشن ٹریبونل کا سربراہ مقرر کیا تھا۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک گھنٹہ قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 4 گھنٹے قبل




