پاکستان اور کینیا کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے


پاکستان اور کینیا کی تجارتی شراکت داری میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے بین الاقوامی تجارتی تعلقات مستحکم کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔
پاکستان اور کینیا کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے، فری ٹریڈ ایگریمنٹ دونوں ممالک کیلئے معاشی استحکام، ترقی اور عالمی منڈیوں میں بہتر مقام حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔
فری ٹریڈ کا مقصد عالمی تجارتی تعلقات کا فروغ، قیمتوں میں کمی، صنعتوں کی ترقی اور کاروباری مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔پاکستان کی جانب سے کینیا کو پنک سالٹ، ماربل اور سیمنٹ کی برآمد کرنے کے امکانات ہیں، دوا سازی کے شعبے میں بھی دوطرفہ تجارت بڑھانے کے امکانات پر بات چیت ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان نے پاکستان کو وسطی ایشیا اور مشرقی افریقہ کے درمیان تجارتی روابط کا اہم مرکز قرار دیا ہے۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کارگر پالیسیوں اور حکومتی کاوشوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کیلئے راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 12 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 14 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 12 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 17 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 17 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 16 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago






.jpg&w=3840&q=75)