پنجاب کے کئی شہروں میں شدید دھند، موٹرویز کئی مقامات سے بند
صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، موٹروے پولیس
موٹرویز ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن سمیت مختلف مقامات سے دھند کی وجہ سے بند کر دی گئیں۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق عبد الحکیم موٹروے ایم 3 جبکہ ایم 5 شیر شاہ ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند ہے ، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پرٹریفک معطل ہے۔
ترجمان موٹروے نے بتایا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، روڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کریں، عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ترجمان موٹروے نے ڈرائیوز سے اپیل کی ہے کہ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں جبکہ معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
سیکیورٹی فورسز اور امن جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کی قدر کرتے ہیں ، وزیر داخلہ
- ایک گھنٹہ قبل
لیبیا سے غیر قانونی طور پر تارکینِ وطن کی آمد کا سلسلہ جاری
- ایک گھنٹہ قبل
ایک زنجیر بن کر بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے ، گورنر پنجاب
- 3 گھنٹے قبل
شہزادہ ولید بن طلال بن عبدالعزیز کی والدہ شہزادی مونا انتقال کر گئیں۔
- ایک گھنٹہ قبل
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 4 صوباٸی وزراء کو کابینہ سے فارغ کردیا
- 3 گھنٹے قبل
ایئر کمانڈر (ریٹائرڈ) ایس سجاد حیدر، (ستارہ جرات) اسلام آباد میں سپردِ خاک
- ایک گھنٹہ قبل